Indian Actress Ne Bharti Film Industry Ka Sharamnaak Chehra Be Naqaab Kar Diya
Posted By: Akram on 30-07-2018 | 23:50:57Category: Political Videos, News’’ ہر نئی لڑکی کو جنسی استحصال کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور مجھے خود بھی ۔ ۔ ۔‘‘ معروف بھارتی اداکارہ ادیتی راؤ نے بھارتی فلم انڈسٹری کا شرمناک چہرہ بے نقاب کردیا
ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ادیتی راؤ حیدری نے انڈسٹری میں قدم رکھنے سے قبل اپنے ساتھ جنسی استحصال سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے۔
گزشتہ دنوں ایک سروے کے مطابق بھارت کو خواتین کے لئے سب سے زیادہ غیر محفوظ ملک قرار دیا گیا ہے جس کی بنیادی وجہ بھارت میں آئے دن خواتین کو حراساں کرنے اور زیادتی کا نشانہ بنانے کے واقعات کا رپورٹ ہونا ہے اور اس کا اعتراف بالی ووڈ انڈسٹری کی کئی اداکارائیں کرچکی ہیں جب کہ حال ہی میں اداکارہ ادیتی راؤ حیدری نے بھی اس حوالے سے اہم انکشاف کیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق روک اسٹار ، مرڈر تھری اور پدماوت جیسی مشہور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی معروف اداکارہ ادیتی راؤ حیدری نے جنسی استحصال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ’فلم نگری میں آنے کے لیے میں بھی جنسی استحصال کا سامنا کر چکی ہوں لیکن میں اس قابل تھی کہ میں اس کے خلاف کھڑی رہی اور ڈٹ کا اس کا سامنا کیا اور اپنے آپ کو اس عمل سے دور رکھا تاہم مجھے اس کا بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’میں کام نہ ملنے کی وجہ سے بہت روئی، لیکن کبھی اپنے فیصلے پر افسوس نہیں کیا بلکہ مجھے اس بات پر افسوس ہوا کہ ہر نئی لڑکی کو فلم انڈسٹری میں جنسی استحصال کا سامنا کرنا پڑتا ہے جب کہ یہاں لڑکیوں کے ساتھ کس طرح کا رویہ رکھا جاتا ہے اس بات کا اندازہ مجھے خود پر بیتنے کے بعد با خوبی ہوگیا ہے۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











