Ali Muhammad Kay Voton Ki Dobara Ginti Mukamal, Natija Kia Aya ?
Posted By: Abid on 31-07-2018 | 09:18:20Category: Political Videos, Newsاین اے 22 مردان ، پی ٹی آئی کے علی محمد خان کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی بھی مکمل، نتیجہ کیا آیا ؟ جان کر عمران خان اور مولانا فضل الرحمان دونوں کی حیرت کی انتہا نہ رہے گی
مردان (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 22 مردان کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی مکمل کرلی گئی ہے جس کے مطابق تحریک انصاف کے امیدوار علی محمد خان نے اپنی کامیابی برقرار رکھی ہے تاہم ان کی لیڈ میں 15 ووٹوں کی کمی واقع ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ مجلس عمل کے امیدوار مولانا محمد قاسم کی درخواست پر قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 22 مردان کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی گئی جو تین روز تک جاری رہی۔ اس دوران 321 میں سے 170 پولنگ سٹیشنز کے ووٹوں کو دوبارہ گنا گیا جس میں پی ٹی آئی کے علی محمد خان فاتح قرار پائے ۔ گنتی کے دوران علی محمد خان کے ووٹوں میں 25 کا اضافہ ہوا اور وہ 58 ہزار 602 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ متحدہ مجلس عمل کے مولانا قاسم کے ووٹوں میں 40 کا اضافہ ہوا اور وہ 56 ہزار 358 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

خیال رہے کہ پہلی بار گنتی میں تحریک انصاف کے علی محمد خان نے 58 ہزار 577 ووٹ حاصل کیے اور کامیاب قرار پائے تھے جبکہ متحدہ مجلس عمل کے مولانا محمد قاسم نے 56 ہزار 318 ووٹ حاصل کیے تھے۔


Perth Scorchers win Australian cricket league Big Bash title
Horrific traffic accident in Chagai, 7 people killed, 4 injured
Gold exceeded $5,000 for the first time in history.
Supreme Court rules in tenancy case, heirs automatically considered owners after owner's death
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif has approved the establishment of stroke management centers in every district.
The Pakistan Stock Exchange is on a bullish trend, with the 100 index crossing the highest level of 191,000 points for the first time.












