Top Rated Posts ....
Search

Na Koi Sharam Na Koi Haya

Posted By: Ahmed on 02-08-2018 | 18:46:26Category: Political Videos, News


نہ کوئی شرم نہ کوئی حیاء۔۔۔۔ شاہ رخ خان کی بیٹی ’سہانا خان ‘ نے بھارتی میگزین کے لیے ایسا متنازعہ ترین فوٹو شوٹ کرا ڈالا کہ بالی وڈ انڈسٹری بھی دنگ رہ گئی
ممبئی(ویب ڈیسک)بھارت کے مشہور جریدے ’ووگ انڈیا‘ کے حالیہ شمارے کے سرورق پر بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی صاحبزادی سہانا خان کے فوٹو شوٹ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔واضح رہے کہ کنگ خان نے 31 جولائی کو اپنی ایک ٹوئیٹ میں ووگ انڈیا کا سرورق شیئر

کرکے اپنی بیٹی کو سراہا تھا۔تاہم سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر متعدد صارفین نے جریدے کے سرورق پر سہانا خان کی تصویر کو ’اقربا پروری‘ قرار دیا اور کہا کہ وہ کوئی اسٹار نہیں اور نہ ہی ان کے کریڈٹ پر کوئی فنی کامیابیاں ہیں، لیکن شاہ رخ خان کی وجہ سے انہیں بھی اسٹار قرار دیا جارہا ہے۔ایک بھارتی صحافی کرنیکا کوہلی نے ووگ کے سرورق پر لکھے گئے الفاظ کو دہرایا اور لکھا کہ ’طالبہ، تھیٹر پسند، مستقبل کی اسٹار اور اسٹار کی بیٹی جو تب تک ان کی فلموں کے لیے خرچ کریں گے جب تک کہ وہ اسٹار نہیں بن جاتیں‘۔علاوہ ازیں انہوں نے بالی وڈ ہدایت کار کرن جوہر کو بھی تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ ’اقرباءپروری کی دھوم ہے‘۔بھارتی ٹی وی اداکارہ بھومیکا چڈا نے بھی اپنی ٹوئیٹ میں خفگی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا، ’تصور کریں کہ ہر دن کوئی نیا امتحان ہو اور آپ کو کسی بھی وجہ سے مسترد کردیا جائے، لیکن وہ وجہ ٹیلنٹ نہ ہو’۔ساتھ ہی انہوں نے لکھا، ‘مجھے اس پر اعتراض ہے کہ جب سہانا خان ووگ انڈیا آفس گئیں تو ان کو کسی نے نہیں کہا ہوگا کہ آپ مطلوبہ معیار پر پورا نہیں اترتیں‘۔ایک











صارف نے ووگ انڈیا کے تمام امیدواروں پر میم بنائی اور دکھایا کہ سب آڈیشن کے لیے موجود ہیں، سہانا کو تو یہاں بھی جانے کی ضرورت نہیں پڑی ہوگی۔ایک صارف نے لکھا کہ سہانا خان کا ووگ انڈیا کے کور پیج پر ہونا ایسا ہے کہ جیسے انہوں نے سری دیوی کی صاحبزادی جھانوی کپور کو اسکرین پر دیکھا ہو اور پھر اپنے پاپا کو کہا ہو کہ ’میرے کو بھی چاہیے‘۔واضح رہے کہ 18 سالہ سہانا خان نے اب تک بالی وڈ میں کوئی ڈیبیو نہیں دیا ہے اور ان کی تعلیم کا سلسلہ جاری ہے۔ (ذ،ک)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Petrol Prices Increased In Pakistan?

Petrol Prices Increased In Pakistan?

Views 25 | 24-04-2024
Israeli Atrocities On Palestinians

Israeli Atrocities On Palestinians

Views 22 | 25-04-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.