Top Rated Posts ....
Search

Bada Siasi Tehlka...Nawaz Shrif Ko Jail Se Nikaalne Keliye

Posted By: Ahmed on 04-08-2018 | 02:38:31Category: Political Videos, News


بڑا سیاسی تہلکہ : نواز شریف کو اڈیالہ جیل سے نکالنے کے لیے شریف خاندان بزرگ شخصیت سے رابطہ۔۔۔ جیل سے رہائی کے بدلے کس چیز کی یقین دہانی کروائی گئی ہے؟ جان کر عمران خان بھی یقین نہیں کریں گے
اسلام آباد (ویب ڈیسک) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئر صحافی محمد مالک نے کہا کہ شریف خاندان کی بزرگ شخصیت نے مقتدر شخصیت سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ یہ وہ بزرگ شخصیت ہیں کہ اگر وہ کوئی بات کر دیں تو نواز شریف اور،

شہباز شریف سمیت پورے خاندان میں سے کوئی بھی ان کی بات سے انکار نہیں کر سکتا، اور ان کی ہر کہی ہوئی بات کا پاس رکھا جاتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ شریف خاندان کی بزرگ شخصیت نے مقتدر شخصیت کو ٹیلی فون کیا اور کہا ہے کہ اگر آپ ہمیں سپورٹ کریں اور ہم پر رحم دلی کریں تو یہ لوگ پھر باہر چلے جائیں گے اور سیاست میں کچھ سالوں تک کوئی دخل نہیں دیں گے۔ کچھ سالوں تک نہ تو نواز شریف اور نہ ہی ان کی صاحبزادی مریم نواز ہی سیاست میں دخل دیں گے۔بزرگ شخصیت کی بات سُن کر دوسری جانب سے نہ انکار ہوا ہےاور نہ ہی اقرار ہوا ہے البتہ اس فون پر دئے جانے والے پیغام کو مثبت طریقے سے وصول کیا گیا ہے ۔اب اس کا کیا نتیجہ ہو گا اس حوالے سے فی الحال کچھ علم نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جو خبریں چل رہی تھیں کہ نواز شریف ضد کر کے اسپتال سے جیل چلے گئے۔ ایسی خبروں کی کوئی حقیقت نہیں ہے بلکہ حقائق اس کے برعکس ہیں۔ فی الحال کچھ چیزیں پس پردہ ابھی بھی جاری ہیں اور پس پردہ ہی کافی کوششیں بھی کی جاری ہیں۔

لیکن ہمیں ایک اُمید ہے اور وہ صرف یہ ہے کہ اب اس ملک میں دوبارہ قانون کا تمسخر نہ اُڑایا جائے۔جو ریلیف کسی کو ملنا ہے وہ قانون کے دائرے کے اندر ملنا چاہئیے کسی اور دائرے کے اندر دائرہ کھینچ کر ایسا کوئی ریلیف نہیں ملنا چاہئیے۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھی ایک خبر موصول ہوئی تھی کہ نواز شریف کی والدہ بیگم شمیم اخترر نے اپنے بیٹے اور نواسی کو جیل سے نکالنے کے لیے مقتدر قوتوں سے رابطے شروع کر دئے ہیں۔ اور تب بھی یہی یقین دہانی کروائی گئی تھی کہ جیل سے باہر آتے ہی نواز شریف اور مریم نواز کو ملک سے باہر بھیج دیا جائے گا۔(س)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Petrol Prices Increased In Pakistan?

Petrol Prices Increased In Pakistan?

Views 129 | 24-04-2024
Israeli Atrocities On Palestinians

Israeli Atrocities On Palestinians

Views 127 | 25-04-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.