26 Saala Kam Umar Tareen...Kaun Hain
Posted By: Ahmed on 04-08-2018 | 02:45:55Category: Political Videos, News26 سالہ کم عمر ترین رُکن اسمبلی ۔۔۔۔۔ڈاکٹر سمیرا شمس کون ہیں اور انکا تعلق کس پارٹی سے ہے ؟جان کرآپ بھی ان کے جذبے کو داد دیں گے
26 سالہ کم عمر ترین رُکن اسمبلی ۔۔۔۔۔ڈاکٹر سمیرا شمس کون ہیں اور انکا تعلق کس پارٹی سے ہے ؟جان کرآپ بھی ان کے جذبے کو داد دیں گے۔۔۔۔پشاور(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کی ڈاکٹر سمیرا شمس کو خیبرپختونخوا کی کم عمر ترین ایم پی اے کا اعزاز حاصل ہوگیا، 26 سال کی




سمیرا شمس خواتین کے مسائل حل کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔خیبرپختونخوا کے دورافتادہ اور پسماند ضلع لوئر دیر سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹر سمیر شمس کو تمام مشکلات کے باوجود کے پی اسمبلی کی کم عمر ترین ایم پی اے بننے کا اعزاز حاصل ہوگیا۔ طب کے پیشے سے وابستہ تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹر سمیرا شمس حالیہ ممبران میں سب سے کم عمرہوں گی۔ڈاکٹر سمیرا شمس کی اپنے والد کے برعکس تمام تر وفاداریاں پاکستان تحریک انصاف سے ہیں جو ان کی وفات کے بعد 9 سال قبل انصاف یوتھ ونگ سے وابستہ ہوگئی تھیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ سمیرا شمس کا تعلق اگرچہ شعبہ طب سے ہے لیکن وہ امور نوجوانان میں زیادہ تجربہ اور لگا رکھتی ہیں۔ڈاکٹر سمیرا شمس کا کہنا ہے کہ ان کی زندگی کا ایک ہی مقصد ہے اور وہ ہے صوبے کے پسماندہ اضلاع میں خواتین کیلئے یونیورسٹیاں قائم کرنا۔

Hafiz Naeem-ur-Rehman’s Important Address in Islamabad
Should New Provinces Be Created? Balochistan Chief Minister’s Major Statement
England Defeats Pakistan by 8 Wickets to Complete 3-0 Whitewash
Oil Crisis Deepens: Prime Minister Takes Important Decision
Pm Shahbaz Sharif & Saudi Prince Muhamamd Bin Salman Hold Important
TRUMP SAYS NO TO SAUDIA ARABIA












