Muhammad Hafeez Ki Biwi Ne Yeh Kaam Kiya
Posted By: Ahmed on 04-08-2018 | 06:50:44Category: Political Videos, News”محمد حفیظ کی بیوی نے مکی آرتھر پر دباﺅ ڈالنے کے لیے یہ کام کیا “معروف سپورٹس صحافی عبد الماجد بھٹی نے ایسا دعویٰ کردیا کہ پاکستانیوں کے منہ کھلے کے کھلے رہ جائیں گے
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی محمد حفیظ کو اپنے مستقبل کے حوالے سے پریشان دکھائی دے رہے ہیں اور وہ قومی ٹیم کا حصہ بننے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں ۔نجی نیوز چینل جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر سپورٹس صحافی عبد الماجد بھٹی نے دعویٰ کیا کہ محمد حفیظ نے قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر پر دباﺅ ڈالنے کے لیے الیکشن کے دن ایک پارٹی کی پرموشن کی اور محمد حفیظ کی بیوی نے بھی اس پارٹی کے پرچم والی شرٹ پہنی تاکہ مکی آرتھر کو واضح پیغام دے کر دباﺅ میں لا یا جائے ۔ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ دنوں محمد حفیظ عمران خان سے ملنے کے لیے بنی گالا بھی گئے ،ان کے دورے کا ایک مقصد عمران خان کو الیکشن میں جیت پر مبارکباد دینا تھا لیکن وہ قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کو پیغام بھی پہنچا رہے تھے اور ان پر دباﺅ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ مکی آرتھر نے دورہ زمبابوے میں بھی محمد حفیظ کو صرف دو ٹی ٹوئنٹی میچز میں موقع دیا تھا جبکہ ون ڈے میچز میں موقع نہ ملنے پر محمد حفیظ نے مکی آرتھر سے اپنے مستقبل کے بارے میں سوال بھی کیا تھا ۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











