Meri Biwi Se Alehdgi Ho Gayi Hai
Posted By: Akram on 04-08-2018 | 06:51:29Category: Political Videos, News”میری بیوی سے علیحدگی ہو گئی ہے ،اس لیے۔۔۔ “انضمام الحق سے شدید لڑائی کے بعد مکی آرتھر نے ایسی بات کہہ دی کہ آپ بھی دنگ رہ جائیں گے
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور چیف سلیکٹر انضمام الحق کے درمیان شدید لڑائی کا انکشاف ہوا ہے ۔نجی نیوز چینل جیو نیوز پر معروف سپورٹس صحافی عبد الماجد بھٹی نے انکشاف کیا کہ دورہ انگلینڈ سے پہلے محمد حفیظ کو سکواڈ میں شامل کرنے کے معاملے پر مکی آرتھر اورانضمام الحق میں شدید لڑائی ہو گئی تھی ۔انضمام الحق محمد حفیظ کو سکواڈ میں شامل کرنا چاہتے تھے لیکن مکی آرتھر انہیں سکواڈ میں شامل نہیں کرنا چاہتے تھے ،اس معاملے پر بحث بڑھ کر تلخ کلامی کی صورت اختیار کر گئی ۔بعد ازاں مکی آرتھر نے انضمام الحق سے یہ کہہ کر معذرت کر لی تھی کہ ان کی اپنی بیوی سے علیحدگی ہو گئی ہے اس وجہ سے وہ کنٹرول سے باہر ہو گئے تھے ۔مکی آرتھر کی جانب سے معذرت کے باوجود محمد حفیظ کو دورہ انگلینڈ پر ٹیم کے ساتھ نہیں لے کر جا یا گیا ۔اس کے بعد محمد حفیظ کو دورہ زمبابوے میں شامل کیا گیا لیکن انہیں وہاں صرف دو ٹی ٹوئنٹی میچز کھلائے گئے ،ون ڈے سریز میں محمد حفیظ کو موقع نہیں دیا گیا ۔زمبابوے کے خلاف آخری ون ڈے میچ سے پہلے محمد حفیظ نے مکی آر تھر سے پوچھا کہ میرا کیا مستقبل ہے ؟اس پر مکی آرتھر نے کہا کہ تم آخری میچ کھیلو گے لیکن محمد حفیظ نے یہ کہہ کر آخری میچ کھیلنے سے معذرت کر لی کہ امام الحق نے دو سنچریاں بنا لی ہیں ،آخری میچ میں بھی انہیں ہی چانس دیا جانا چاہیے ۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











