Imran Khan Ki Wajah Se....
Posted By: Ashad on 04-08-2018 | 06:52:10Category: Political Videos, Newsعمران خان کی وجہ سے چوہدری برادران زندگی کی سب سے بڑی مشکل میں پھنس گئے ، ایسا کام ہو گیا کہ پاکستانی ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو جائیں گے
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)سینئر صحافی و اینکر پرسن شاہ زیب خانزادہ نے کہاہے کہ رپورٹس آر ہی ہیں کہ چیئرمین عمران خان پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ پرویز الہیٰ کو سپیکر پنجاب اسمبلی بنانے جارہے ہیں جبکہ علیم خان کو پنجاب کا وزیراعلیٰ بنانے کی خبریں گردش کر رہی ہیں لیکن ان دونوں کے خلاف ہی نیب تحقیقات کر رہاہے۔ تاہم انتہائی دلچسپ بات یہ ہے کہ چوہدری برادران کے خلاف نیب میں جو تحقیقات چل رہی ہیں اس کی درخواست خود چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے دی تھی جنہیں اب وہ حکومت میں شامل کر نے جارہے ہیں۔
شاہ زیب خانزادہ نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ ”ایک انتہائی اہم بات سامنے آئی ہے کہ 2002میں چوہدری برادران کے خلاف سٹیٹ بینک نے قرضہ معاف کرانے کے الزام پر ایک انکوائری کا حکم دیا تھا اور انتہائی دلچپسی کا امریہ ہے کہ سٹیٹ بینک نے چوہدری برادران کے خلاف کارروائی تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی درخواست پر شروع کی ۔ عمران خان نے الزام لگایا تھا کہ ایک بینک نے اپنی سن 2000کی رپورٹ میں بتایا ہے کہ چوہدری شجاعت اور چوہدری پرویز الٰہی نے پنجاب شوگر مل پر 240ملین روپے (تقریباً 24 کروڑ روپے) کا قرضہ معاف کرایا ہے، اس لیے ان دونوں کے خلاف قرضے معافی کی شکایت کی تحقیقات کی جائیں۔ “
شاہ زیب خانزادہ نے پروگرام میں عمران خان کی پرویزالہیٰ سے متعلق ماضی میں دیئے گئے عمران خان کے بیانات کی ویڈیو بھی چلائی جس میں چیئرمین پی ٹی آئی کا کہناتھا کہ ”وہ جو پرویز الٰہی بڑا ہے ، الیکشن آنے دیں ، میں کہتاہوں کہ جتنی مرضی دھاندلی کر لیں ، پبلک کو انہوں نے مہنگائی میں مارا ہے ، جو انہوں نے قانون کا بیڑا غرق کیاہے ، جو کرپشن کی ہے آپ تماشہ دیکھیں گے ۔ایک اور ویڈیو بیان میں ماضی میں عمران خان نے کہا کہ بڑے بڑے ڈاکو اسمبلیوں میں جاتے ہیں ، وزیراعظم بن جاتے ہیں ، پرویز الہیٰ پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو ہے ۔

Perth Scorchers win Australian cricket league Big Bash title
Horrific traffic accident in Chagai, 7 people killed, 4 injured
Gold exceeded $5,000 for the first time in history.
Supreme Court rules in tenancy case, heirs automatically considered owners after owner's death
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif has approved the establishment of stroke management centers in every district.
The Pakistan Stock Exchange is on a bullish trend, with the 100 index crossing the highest level of 191,000 points for the first time.












