Imran Khan Kis Journalist Ko Follow Karte Hain ??
Posted By: Ahmed on 04-08-2018 | 18:53:43Category: Political Videos, Newsعمران خان ٹویٹر پر صرف ایک صحافی کو فالو کرتے ہیں او ر کیا آپ جانتے ہیں وہ کون ہیں ؟ جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کر دے گا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کے متوقع وزیراعظم عمران خان ٹوئٹر پر ہمیشہ سے سرگرم رہے ہیں اور ان کے ٹوئٹ میڈیا کی شہ سرخیوں کا حصہ بنتے رہے ہیں۔ٹوئٹر پر انہیں فالو کرنے والوں کی تعداد آٹھ لاکھ سے زیادہ ہے لیکن وہ خود جس جس کو فالو کرتے ہیں ان کی تعداد صرف انیس سے زیادہ نہیں۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان نے ٹوئٹر اکاﺅنٹ مارچ 2010ءمیں بنایا تھا۔جس کے بعد آٹھ سال گزرنے اور آٹھ لاکھ سے زیادہ پرستارجمع کرنے کے باجود انہوں نے صرف انیس ٹوئٹر ہینڈلز کو فالو کیا ہے اور ان میں بھی ایک اکاﺅنٹ شوکت خانم ہسپتال کا ہے۔ایک نمل یونیورسٹی کا ہے ،ایک کے پی کے اپ ڈیٹس کا ہے اور دو پی ٹی آئی کے آفیشل اکاﺅنٹس ہیں۔
صحافیوں میں عمران خان صرف حامد میر کو فالو کرتے ہیں۔تین ایسی خواتین بھی ہیں جو عمران خان کی فالونگ لسٹ میں شامل ہیں۔ان تین خواتین میں شیریں مزاری اور عندلیب عباس کے علاوہ جو تیسری خاتون ہیں وہ جمائماکے علاوہ اور کون ہو سکتی ہے۔
عمران خان جمائما کے بھائی بین گولڈ اسمتھ کو بھی فالو کرتے ہیں اس کے علاوہ ان کی لسٹ میں جو شخصیات شامل ہیں وہ انہیں ان کی کچن کیبنٹ کا نام دیا جا سکتا ہے۔ عمران خان کی اس کیبنٹ میں جہانگیر ترین ،شاہ محمود قریشی ، اسد عمر، نعیم الحق، عارف علوی، شفقت محمود، عمران اسمعٰیل، سیف اللہ خان نیازی اور علی حیدر زیدی شامل ہیں۔
مزے کی بات یہ ہے کہ عمران خان نے ابھی تک کسی کھلاڑی یا سیاسی جماعتوں کے کسی رہنما کو فالو نہیں کیا۔ابھی تک کسی ملک کا سربراہ بھی ان کی فالونگ لسٹ میں شامل نہیں ہے۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











