Imran Khan Ko Bade Kaam Ka Mashwara De Diya
Posted By: Akbar on 05-08-2018 | 18:57:25Category: Political Videos, Newsپشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے عمران خان کو نجم سیٹھی کے حوالے سے بڑے کام کا مشورہ دے دیا
پشاور(ویب ڈیسک)پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے عمران خان کو نجم سیٹھی کے ساتھ مل کر پی سی بی کو آگے لے جانے کا مشورہ دے دیا ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام دیتے ہوئے جاوید آفریدی نے کہا کہ نجم سٹھی نے پی سی بی اور پی ایس ایل کے لیے
شاندار خدمات سر انجام دیں ،وزیراعظم عمران خان کرکٹ مداحوں کا پیار جیت سکتے ہیں اگر وہ نجم سیٹھی کے ساتھ مل کر پی سی بی اور پی ایس ایل کو مزیدآگے لے جانے کے لیے کام کریں ۔جاوید آفرید ی نے کہا کہ میں ذاتی طور پر جانتا ہوں کہ نجم سیٹھی کی دن رات کوششوں کے نتیجے سے پاکستان میں کرکٹ واپس آئی ۔

اس پر نجم سیٹھی نے جاوید اقبال کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ ہم سب نے مل کر یہ کام کیا ۔پاکستان میں کرکٹ کی واپسی کے لیے پاک فوج ،ریاستی اداروں ،حکومت ،اپوزیشن ،اور تمام پاکستانیوں نے اپنا کردار ادا کیا ۔(ش۔ز۔م)

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











