Atif Khan Ka Sabar Jawaab De Gaya
Posted By: Abid on 07-08-2018 | 18:46:37Category: Political Videos, NewsHome / پاکستان / میں نے کوئی لابنگ نہیں کی، وزیراعلیٰ بنانے کا فیصلہ عمران خان نے کرنا ہے، عاطف خان کا صبر جواب دے گیا، خود سے متعلق تمام قیاس آرائیوں کا جواب دیدیا
میں نے کوئی لابنگ نہیں کی، وزیراعلیٰ بنانے کا فیصلہ عمران خان نے کرنا ہے، عاطف خان کا صبر جواب دے گیا، خود سے متعلق تمام قیاس آرائیوں کا جواب دیدیا
پشاور (سی پی پی)پی ٹی آئی کے نومنتخب ایم پی اے عاطف خان نے وضاحت کی ہے کہ میں نے کوئی لابنگ نہیں کی ،وزیراعلیٰ بنانے کا فیصلہ عمران خان نے کرناہے اور وہ جس کو نامزد کریں گے ہم تسلیم کریں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے نومنتخب ایم پی اے عاطف خان کا کہنا تھا کہ پہلی بارپختونخوا کے عوام نے دوبارہ کسی جماعت
کومنتخب کیا ۔ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس حکومت بنانے سے متعلق نہیں ہے۔یہ پارٹی اور ووٹ عمران خان کا ہے،انہوں نے ہمیشہ میرٹ پر کام کیا ہے۔عاطف خان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان ہم سب کو اچھے طرح جانتے ہیں، میں نے کوئی لابنگ نہیں کی ہے،وزیراعلیٰ بنانے کا فیصلہ عمران خان نے کرناہے اور وہ جس کو نامزد کریں گے ہم تسلیم کریں گے۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











