Thoda Magar Shandaar....Naa Moor Actress And Singer
Posted By: Akram on 08-08-2018 | 08:33:52Category: Political Videos, Newsتھوڑا مگر شاندار ۔۔۔۔۔ نامور اداکارہ و گلوکارہ کومل رضوی کے حوالے سے آنے والی خبر نے مداحوں کے دل خوش کردیے
کراچی (ویب ڈیسک) گلوکارہ کومل رضوی نے کہا ہے کہ بھارتی یوٹیوب فنکار سدھارتھ سلاتھیا کیساتھ روایتی شادیانوں پر مشتمل مشترکہ آڈیو ویڈیو البم ’’ چٹا چُھولا‘‘ کے عنوان سے بناکر دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی امن کو فروغ دینے کی کوشش کی ہے ، ثقافتی رنگ سرحد کے اس پار بھی وہ ہی نظر آتے ہیں ،
جو ہم شادی بیاہ میں اکثر گیت گاکر پیش کرتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر منعقدہ گیت کی تعارفی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر بھارت سے براہ راست گلوکار سدھا رتھ رابطے میں رہے انہوں نے کہا میری خواہش ہے کہ پاکستان آئو ں اور ان فنکاروں کیساتھ کام کروں ۔واضح رہے مذکورہ البم چار روایتی شادیانوں کا مجموعہ ہے جس میں چٹا چھلا ، میں نہیں جانا کھیڑیاں دے نال ، چن میرے مکھناں اور چٹا ککڑ کے بول شامل ہیں ،اس کی ویڈیو ہدایات کومل رضوی نے دیں جبکہ پیشکش سی وائرس کے حسن رضوی کی ہے اورموسیقار سعد حیات ہیں تقریب کی میزبانی کے فرائض شہناز رمزی نے سر انجام دیئے ۔ مذکورہ پروگرام کے بعد کومل رضوی ایک ماہ کیلئے امریکہ روانہ ہوگئیں جہاں وہ مختلف ریاستوں میں لائیو میوزک کنسرٹ میں پرفارم کریں گی۔(س)

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











