Top Rated Posts ....
Search

PTI Ki....Kya Kuch Tay Paa Gaya?

Posted By: Pango on 08-08-2018 | 08:37:12Category: Political Videos, News


تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ۔۔۔۔ کیا کچھ طے پا گیا ؟ کب اعلان کیا جائے گا ؟ شاہ محمود قریشی نے بتا دیا
اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما شاہ محمود قریشی نے پی ٹی آئی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی میں مقابلہ تھا ،پنجاب کے عوام نے بہت بڑی تبدیلی دکھائی ہے، انہوں نے کہا کہ الیکشن

نتائج نے ثابت کر دیا کہ پیپلز پارٹی کو پنجاب کےعوام نے مسترد کر دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت سازی کیلئے مطلوبہ اراکین سے زیادہ تعداد حاصل کر لی ہے ۔شاہ محمود قریشی نے اپوزیشن کے احتجاج پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ گنتی کے حوالے سے قانونی طریقہ اختیار کرنے کا حق ہے۔ 30 سے زائد حلقے کھولوا چکے ہیں، مگر ان حلقوں سے کچھ نہیں ملا نہیں۔بہتر ہوتا اپوزیشن پہلے قانونی راستہ اختیار کرتی، تحریک انصاف ایک سال بعد سڑکوں پر آئی تھی۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا احتجاج اپوزیشن کا حق ہے لیکن قانونی اور پر امن احتجاج کریں۔ ہم نے ایک سال بعد احتجاج کیا تھا۔ انہوں نے کہا پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ممبران کی یکسوئی پر لانے کے لیے بلایا گیاتھا۔ عمران خان مشاورت کے بعد ٹیم کا اعلان کریں گے۔ شاہ محمود قریشی نے اپوزیشن کے احتجاج پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ گنتی کے حوالے سے قانونی طریقہ اختیار کرنے کا حق ہے۔ 30 سے زائد حلقے کھولوا چکے ہیں، مگر ان حلقوں سے کچھ نہیں ملا نہیں۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق کا کہنا تھا اگر احتجاج کرنے والے چاہیں تو ہماری حکومت تعاون کرنے کے لیے تیار ہے،

ہمارے 5 لوگ گنتی کے لیے تیار تھے، باقی چار حلقوں کا معاملہ بھی کل تک حل ہو جائے گا۔ انہوں نے کہ آج وزیراعلیٰ کے نام کا اعلان نہیں ہوگا، عمران خان پنجاب ہاؤس میں وزیراعلی کی انیکسی میں رہیں گے۔ ان کا کہنا تھا اگر این اے 131 کی دوبارہ گنتی ہو تو ہمیں کوئی مسئلہ نہیں تھا۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق آزاد امیدواروں اور مسلم لیگ (ق) کی حمایت کے بعد پاکستان تحریک انصاف پنجاب میں حکومت سازی کی پوزیشن میں آگئی، پنجاب میں حکومت سازی کیلئے میاں اسلم کے بعد شاہ محمود قریشی اور یاسمین راشد کا نام بھی پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے امیداواروں میں شامل ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق الیکشن 2018کے بعد بنی گالہ سیاسی سرگرمیوں کا اہم مرکز بن گیا، پنجاب میں وزارت اعلیٰ کا اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا، حکومت سازی کے لیے سوچ بچار کیلئے بنی گالہ میں مشاورت جاری ہے۔میاں اسلم کے بعد شاہ محمود قریشی کا نام بھی سامنے آیا ہے، اس کے علاوہ یاسمین راشد بھی فیورٹ قرار پائی ہیں، پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین نے عبوری وزیراعلیٰ پنجاب لانے کی بھی تجویز پیش کی ہے۔دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے لیے عاطف خان کا نام فائنل کرلیا گیا، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پرویز خٹک کو اپنی کابینہ میں شامل کرنے کے لئے راضی کر لیا۔(ف،م)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Petrol Prices Increased In Pakistan?

Petrol Prices Increased In Pakistan?

Views 129 | 24-04-2024
Israeli Atrocities On Palestinians

Israeli Atrocities On Palestinians

Views 127 | 25-04-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.