Pakistani Singer America Mein
Posted By: Abid on 08-08-2018 | 18:47:15Category: Political Videos, Newsسکائپ پر نکاح: معروف پاکستانی گلوکارہ زیب بنگش کی امریکا میں شادی کی رنگا رنگ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
نیویارک (ویب ڈیسک) کوک سٹوڈیو سیزن 9 سمیت پیپسی کے لیے بھی گانا گانے والی گلوکارہ نے امریکہ میں تعلیم حاصل کرنے والے نوجوان سے نکاح کے بعد باقاعدہ طور پر شادی کرلی ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کی پاپ گلوکارہ زیب بنگش جنہوں نے گزشتہ سال امریکی کی ڈیوک یونیورسٹی میں زیر تعلیم
رہنے والے نوجوان سے سکائپ کے ذریعے نکاح کیا تھا نے اب باقاعدہ شادی کرلی ہے۔گلوکارہ زیب بنگش نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے شوہر فہد حسین کے ساتھ سرخ جوڑے میں شادی کی تصویر یں شیئر کی جن کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق کوک اسٹوڈیو سیزن 9 میں گلوکاری کے جوہر دکھانے والی زیب بنگش نے پیپسی کیلئے بھی گانا گایا۔ گلوکارہ کا ہم سفر اس وقت امریکا کی ڈیوک یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہے۔2008ء سے گلوکاری کا آغاز کرنے والی پاکستانی گلوکارہ زیب بنگش نے امریکا میں مقیم نوجوان سے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے نکاح کیا، گلوکارہ کی رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کی تقریب سکائپ کے ذریعے ہوئی۔ سادہ سی تقریب میں دونوں کے نزدیکی رشتہ داروں نے شرکت کی۔ زیب بنگش سفید رنگ کے لباس میں انتہائی پرکشش لگ رہی تھیں، انھوں نے نکاح کی تقریب میں اپنے پیاروں کے ہمراہ خوب تصاویر بنوائیں۔واضح رہے کہ زیب نے 2008ء سے گلوکاری کا آغاز کیا، انہوں نے متعدد بھارتی فلموں سمیت کئی پاکستان ڈراموں کے لیے بھی ٹائٹل سونگ گائے ہیں۔(ف،م)

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











