Aishwarya Rai Ki Showbiz Ko Khair Baad Wajah Kya?
Posted By: Akbar on 08-08-2018 | 18:49:41Category: Political Videos, Newsایشوریا رائے کی شوبز انڈسٹری کو خیر باد۔۔۔۔ وجہ کیا بنی ؟ بالی ووڈ انڈسٹری سے ناقابل یقین خبر آ گئی
ممبئی(ویب ڈیسک)سابق حسینہ عالم اور بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے بچن نے کہا کہ ان کی انکی بیٹی ارادھیا ان کی پہلی ترجیح ہے ۔ ایشوریا رائے بچن نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ ان کی بیٹی ارادھیا کی پیدائش کے بعد ان کی اپنے لئے ترجیحات بھی ثانوی ہوگئیں اور ان کی بیٹی
ان کے لئے پہلی ترجیح بن گئی،یہی وجہ وہ اپنی بیٹی کے اردگرد کا ماحول نارمل رکھنا چاہتی ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ جس طرح ان کی ماں نے ان کا خیال رکھا وہ اسطرح اپنی بیٹی کا خیال رکھنا چاہتی ہیں اور وہ اس کا ہر کام خود کرنا پسند کرتی ہیں۔ فلم فنے خان پر ان کی بیٹی ارادھیا کے ردعمل کے سوال پر ایشوریا رائے کا کہنا تھا کہ ان کی بیٹی کی مسکراتی آنکھیں اس بات کا ثبوت تھیں کہ ان کی بیٹی اور اس کی دوستوں کو فلم اچھی لگی ۔فلم فنے خان میں اپنے کردار کے بارے میں ان کا کہناتھا کی ان کا کردار فلم میں مختصر مگر اہم تھا اور سب کے ساتھ کام کرنا نہایت خوشگوار تھا ۔ واضح رہے بھارتی معروف اداکارہ اور سابق حسینہ عالم ایشوریا رائے بچن کو بہترین خاتون کے ایوارڈ سے نواز دیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنی خوبصورتی اور اداکاری کے دم پر پوری دنیا میں نام بنانے والی ایشوریا رائے کو پونے شہر میں ہونےوالی ایک تقریب کے دوران بہترین خاتون کا ایوارڈدیاگیا۔یہ ایوارڈانہیں بنٹ نامی کمیونٹی کی جانب سے پیش کیاگیا ۔رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا کہ ایشوریا کا تعلق بنٹ کمیونٹی سے ہے جبکہ کمیونٹی عہدیداران نے اداکارہ کو بہترین فلمی خدمات پر یہ ایوارڈ پیش کیا۔یاد رہے کہ ایشوریا رائے بچن کو سابق حسینہ عالم رہنے کا بھی اعزاز حاصل ہے جبکہ انہوں نے امیتابھ بچن کے بیٹے ابھیشک بچن کے ساتھ شادی کی جن میں سے اداکارہ کی ایک بیٹی ہے۔(ش،ز،خ)

Is good news coming to Neelam Munir's house? Viral video creates a stir
PPP walks out of budget session, decides to boycott
Hania Aamir's new video on Asim Azhar's song goes viral on social media
In the budget, we worked for exports and tax system, says Finance Minister
Another increase in the price of gold, how high did it reach per tola?
Expansion of financial facilities in Pakistan, a new journey of public prosperity and economic development












