Allah Ne Imran Khan Ki Laaj Rakh Li
Posted By: Ahmed on 09-08-2018 | 18:54:47Category: Political Videos, Newsاللہ نے عمران خان کی لاج رکھ لی، اقتدار میں آتے ہی ملکی خزانے میں 500 ارب ڈالر کی منتقلی۔۔۔ مگر کیسے؟ خبر آ گئی
اسلام آباد (ویب ڈیسک )پاکستان نے سعودی حمایت یافتہ بینک سے 500ارب روپے قرضہ لینے کی تیاری پکڑ لی ۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے ’فنانشل ٹائمز‘میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق غیر ملکی کرنسی کا سٹاک خطرناک حد تک کم ہونے کے بعد اس کی بحالی کے لیے پاکستان سعودی عرب کے حمایت یافتہ اسلامک ڈویلپمنٹ بینک سے،
500ارب روپے قرضہ لینے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔فانشل ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے دو افسران نے بتا یا ہے کہ جدہ میں قائم بینک نے عمران خان کے وزیر اعظم بننے کے بعد اسلام آباد کو قرضہ دینے کے لیے رضا مندی ظاہر کردی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ متوقع وزیر خزانہ اس قرضے کو قبول کرلیں گے ۔اسلام آباد میں ایک سینئر مشیر نے بتا یا کہ اس سلسلے میں کاغذی کارروائی جاری ہے اور اسلامک ڈویلپمنٹ بینک اس قرضے کی منظوری دینے کے لیے پاکستانی حکومت کے چارج سنبھالنے کا انتظار کررہا ہے ۔انہوں نے بتا یا کہ رواں معاشی سال میں یہ قرضہ 25بلین ڈالر کے فنانسنگ گیپ کو مکمل نہیں کرسکتا لیکن اس سے سہارا ملے گا ۔وزارت اعظمیٰ سنبھالنے کے بعد عمران خان کے لیے سب سے اہم مسئلہ یہ ہے کہ اپنے اخراجات کے مسائل کو متوازن کیا جا سکے ،بہت زیادہ در آمد ات اور جمود کا شکار برآمدات مسائل کی وجہ بن رہی ہے ۔افسران کا کہنا ہے کہ اس قرضے سے درآمد ہونے والے تیل کی قیمت ادا کرنی ہے ۔اسلامک ڈویلپمنٹ بینک کے ساتھ معاملات طے کرنے والے ایک افسر نے بتا یا کہ یہ قرضہ سعودی حکومت کی حمایت سے حاصل کیا جا رہا ہے کیونکہ سعودی عرب پاکستان کو موجودہ مسائل سے نکالنے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہتا ہے ۔پاکستان کی جانب سے سعودی عرب میں فوجی دستے بھیجے جانے کے بعد اب پاکستان اور سعودی عرب قریب آگئے ہیں ۔(س)

Perth Scorchers win Australian cricket league Big Bash title
Horrific traffic accident in Chagai, 7 people killed, 4 injured
Gold exceeded $5,000 for the first time in history.
Supreme Court rules in tenancy case, heirs automatically considered owners after owner's death
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif has approved the establishment of stroke management centers in every district.
The Pakistan Stock Exchange is on a bullish trend, with the 100 index crossing the highest level of 191,000 points for the first time.












