Me Too Mein Ho Sharbaa Izaafa
Posted By: Mangu on 09-08-2018 | 18:59:07Category: Political Videos, Newsمی ٹو میں ہوشربا اضافہ : ایک رات میں لاہور کے مشہور ہوٹل میں ٹہری تو رات کے دو بجے ایک شخص ۔۔۔۔۔ اداکارہ حمیمہ ملک نے بھی اپنے سینے میں دفن تہلکہ خیز راز فاش کر دیا
لاہور(ویب ڈسیک)اداکارہ حمیمہ ملک نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں لاہور کے ایک ہوٹل میں قیام کے دوران ہراساں کیا گیا۔حمیمہ ملک نے بتایا کہ ہراساں کرنے والے شخص نے رات کے 2 بجے بزنس میٹنگ کی آڑ میں مجھے ملاقات کا پیغام بھیجا۔حمیمہ کے جواب نہ دینے پر اس شخص نے ان سے ہمدردی جتائی اور کہا
کہ انہوں نے حمیمہ کو کمرے میں روتے ہوئے سنا تو فکرمند ہوگئے، وہ چاہیں تو ان کے ساتھ باہر جاسکتی ہیں۔حمیمہ نے اپنے انسٹاگرام پیغام کے ذریعے کہا کہ خبردار ہوٹل میں قیام کے دوران اگر آپ کو اپنے کسی عزیز کی موت کی خبر ملے تو آپ اپنے کمرے میں رو بھی نہیں سکتے کہ کہیں لوگ کمرے کے دروازے پر اپنے بزنس کارڈ نہ چھوڑ جائیں۔حمیمہ نے اپنے انسٹاگرام پر ہراساں کرنے والے شخص کے مکالمے بھی شئیر کئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حمیمہ ملک نے انکشاف کیا ہے کہ مجھے گزشتہ 4 ماہ سے سائبربلنگ کے ذریعے ہراساں کیا جارہا ہےلیکن اب میں نے فیصلہ کرلیا ہے کہ اس کے خلاف آوازبلند کروں گی۔ حمیمہ کا کہنا ہے کہ ایسے مسائل پر بات نہ کرنے سے ایک دن انہیں جھیلنے والی کی اواز ہی خاموش ہو جاتی ہے۔شوبز کی دنیا میں 17 سال سے موجود حمیمہ ملک نے بتایا کہ انہیں گزشتہ 4 ماہ سے دھمکیاں دی جا رہی ہیں اور اب وقت آ گیا ہے کہ ایسا کرنے والوں کے نام پبلک کردیے جائیں۔ دھمکیوں کے باعث میں سخت ذہنی تناؤکا شکارہوں لیکن اب مزید برداشت نہیں کروں گی۔انہوں نے کہا کہ میں جانتی ہوں کہ سوسائٹی،شوبز انڈسٹری ، میرے خاندان اورخود اپنے لیےمیری کیا ذمہ داریاں ہیں ، میں اب مزید خاموش نہیں رہوں گی۔واضح رہے کہ معاشرے میں سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس اورموبائل پر بھیجے جانے والے قابل اعتراض پیغامات کے ذریعے خواتین کو ہراساں کیے جانے کے واقعات میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے حتیٰ کہ اب معروف شخصیات بھی اس سے محفوظ نہیں۔(ش،ز،خ)

Is good news coming to Neelam Munir's house? Viral video creates a stir
PPP walks out of budget session, decides to boycott
Hania Aamir's new video on Asim Azhar's song goes viral on social media
In the budget, we worked for exports and tax system, says Finance Minister
Another increase in the price of gold, how high did it reach per tola?
Expansion of financial facilities in Pakistan, a new journey of public prosperity and economic development












