11 August 2018 Imran Khan Ne....
Posted By: Abid on 11-08-2018 | 10:12:18Category: Political Videos, Newsعمران خان نے گورنر سندھ کیلئے ایسے نام کی منظوری دیدی کہ عارف علوی بھی دیکھتے ہی رہ گئے، جان کر آپ کو بھی یقین نہیں آئے گا
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب میں چوہدری محمدسرور کے بعد پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اور عمران خان کے قریبی رفیق عمران اسماعیل کو گورنر سندھ بنانے کا فیصلہ کر لیا ،کپتان نے عمران اسماعیل کے نام کی منظوری دے دی ۔
نجی ٹی وی چینل ’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے عام انتخابات 2018 میں کامیابی ملنے کے بعد نئے پاکستان میں ’’پرانے گورنرز‘‘ تبدیل کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے اور اس سلسلہ میں گذشتہ روز پی ٹی آئی نے چوہدری محمد سرور کو گورنر پنجاب بنانے کی منظوری دی تھی اور اب گورنر سندھ کے لیے عمران اسماعیل کے نام کی بھی منظوری دے دی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے اعلامیے کے مطابق عمران اسماعیل کو گورنر سندھ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کی پارٹی چیئرمین عمران خان نے باضابطہ منظوری دے دی ہے۔واضح رہے کہ عمران اسماعیل نے عام انتخابات میں بھی پی ایس 111 سے کامیابی حاصل کی تھی۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











