Raah Chalti Khawateen Ke Saath
Posted By: Mangu on 13-08-2018 | 18:56:45Category: Political Videos, Newsلاہور (وی ڈیسک)گلوکارہ و اداکارہ رابی پیرزادہ نے کہا ہے کہ نوجوان جشن آزادی کو پرجوش انداز سے منائیں مگر خواتین کا احترام کریں۔تفصیلات کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں رابی پیر زادہ نے کہا ہے کہ جشن آزادی منانا ہر پاکستانی کا حق ہے مگر نوجوان موٹر سائیکل سے سلنسر نکال کر ،
گاڑیوں میں گانے لگا کر سڑکوں پر خواتین سے چھیڑ خانی کرتے ہیں جو کسی بھی طور پر مناسب نہیں ۔ پاکستان اسلامی نظریے کے تحت وجود میں آیا تھا اور ہمیں کم از کم اپنی اسلامی روایات کو مد نظر رکھتے ہوئے خواتین اور فیملیوں کا احترام کرنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ جشن آزادی منانے کے بہت سے طریقے ہیں مگر فیملیوں کو تنگ کرنا ، سلنسر نکالنا اس کو اچھا عمل نہیں سمجھا جا سکتا،اس طرح کرتب دکھانے والے اکثر نوجوان حادثے کا شکار ہو جاتے ہیں جس سے خود بھی تکلیف میں مبتلا رہتے ہیں اور والدین بھی اذیت میں مبتلا ہو جاتے ہیں ۔ رابی پیرزادہ نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ پر امن اور پرجوش انداز میں جشن آزادی کو منائیں مگر خواتین کا احترام کریں ۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق گلوکارہ حوریہ کا یوم آزادی کے لئے تیار کیا گیا خصوصی گیت’’میرا دل بولے ہے پاکستان‘‘ ریلیز ہوگیا اس گانے کو ملک بھرمیں سوشل میڈیا پر ساز گولڈ پروڈکشن نے ریلیز کیا اس گانے کی شاعری شہزاد نے لکھی ہے جبکہ اس کا میوزک ظہیر عباس نے تیار کیاہے اس گانے کی ویڈیو مکمل کی جاچکی ہے حوریہ نے بتایاکہ انہوں نے یہ گیت خصوصی طور پر یوم آزادی کے لئے تیار کیا ہے انہیں امید ہے کہ ان کے پرستار اس گانے کو سراہیں گے حوریہ کا یہ گیت ٹی وی چینلز اور یوم آزادی کے موقع پر منعقد کیئے جانیوالے شوزمیں بھی پرفارم کریں گی۔

Horrific traffic accident in Chagai, 7 people killed, 4 injured
Perth Scorchers win Australian cricket league Big Bash title
Gold exceeded $5,000 for the first time in history.
Supreme Court rules in tenancy case, heirs automatically considered owners after owner's death
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif has approved the establishment of stroke management centers in every district.
The Pakistan Stock Exchange is on a bullish trend, with the 100 index crossing the highest level of 191,000 points for the first time.












