Mera Hero Kaun Hai? Anupam Kher
Posted By: Ahmed on 13-08-2018 | 18:58:28Category: Political Videos, Newsممبئی (ویب ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ سونالی باندرے اس وقت کینسر سے لڑ رہی ہیں، اور اس مشکل ترین موقع پر صرف اداکارہ کے مداح ہی انہیں سپورٹ نہیں کررہے بلکہ بولی وڈ کے متعدد اداکار سونالے کے ساتھ ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سونالی نے گزشتہ ماہ ہی اپنے کینسر کی خبر سے سب کو حیران کردیا،
تاہم اپنے حوصلے سے انہوں نے بہت سے اداکاروں کو متاثر کیا، جن میں ایک انوپم کھیر بھی ہیں۔انوپم کھیر حال ہی میں نیویارک سونالے باندرے سے ملاقات کے لیے پہنچے، جہاں انہوں نے اداکارہ کے ساتھ دو ہفتے گزارے۔انوپم کھیر نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ٹویٹ کے ذریعے سونالی کو اپنا ہیرو قرار دیا۔انہوں نے لکھا کہ ’میں سونالی کے ساتھ چند فلموں میں کام کیا ہے، ہم ممبئی میں بہت سی تقریبات میں بھی مل چکے ہیں، وہ ہمیشہ ہی بہت خوش اخلاقی سے ملتی ہیں، لیکن مجھے سونالی کے ساتھ نیویارک میں 15 دن گزارنے کا موقع ملا، اور میں یہ باآسانی کہہ سکتا ہوں کہ سونالی میری ہیرو ہیں۔یاد رہے کہ سونالی باندرے اپنے کینسر کی خبر دنیا کے سامنے لانے کے بعد سے سوشل میڈیا پر کافی فعال ہیں، وہ اپنے دورانے اعلاج اور نئے انداز کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتی رہتی ہیں۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











