Aisi Tabdeli Tauba Tauba...
Posted By: Akbar on 13-08-2018 | 19:01:21Category: Political Videos, Newsاسلام آباد (ویب ڈیسک )تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے انتخابات میں کامیابی کے بعد سے اعلان کر رکھا ہے کہ وہ حکومتی امور انتہائی سادگی سے سرانجام دیں گے ،انہوں نے پی ٹی آئی رہنماﺅں کو بھی سادگی اپنانے کا مشورہ دے رکھا اور حکومتی اخر اجات میں کمی کے لیے
کمیٹی بھی قائم کردی ہے جو اپنی تجاویز دے گی ۔تاہم اب یہ خبر سامنے آئی ہے کہ انتخابات میں تحریک انصاف کی کامیابی کے بعد گزشتہ ہفتے وزیراعظم ہاوس میں انتہائی پر تعش چھ گاڑیاں بھجوا دی گئی ہیں ۔ویب سائٹ پاک ویلز نے اپنے ذرائع سے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ ہفتے مرسڈیز S600”مے بیچ“ ماڈل کی چھ گاڑیا ں وزیراعظم ہاوس بھجوائی گئی ہیں ۔یہ گاڑیاں ریاست کے مہمانوں اور وزیراعظم کے معیار کے مطابق بکتر بند اور بم پروف ہیں ۔ایک گاڑی کی قیمت 18کروڑ روپے ہے۔ مرسڈیز S600ایک کشادہ گاڑی ہے جو بہت پرسکون بھی ہے۔اس گاڑی میں ’Magic Body Control‘نامی ایک فیچر ہے جو فرنٹ فیسنگ کیمرے کے ساتھ کام کرتا ہے ،فرنٹ کیمرہ سڑک کی خرابی کو دیکھتا ہے اور اس کے بعد گاڑی کی سسپنشن اس کے مطابق ایڈجسٹ ہوجاتی ہے،انفو ٹینمنٹ کے فیچر بھی گاڑی میں موجود ہیں،ریفرشمنٹ باکس اور فولڈنگ ٹیبل بھی ہیں۔موجودہ صدر اور نگران وزیراعظم بھی اسی ماڈل کی گاڑی استعمال کر رہے ہیں جنہیں 2016میں خریدا گیا تھا۔رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف ”BMW 760Li“گاڑی استعمال کرتے تھے۔بتا یا گیا ہے کہ ان گاڑیوں کے علاوہ ”BMW M760“ ماڈل کی گاڑیاں بھی وزیراعظم ہاوس بھجوائی گئی ہیں ۔(ش،ز،خ)

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











