Top Rated Posts ....
Search

Shahbaz Shrif Noon League Ka Sab Se Bada Dushman

Posted By: Akram on 17-08-2018 | 06:38:33Category: Political Videos, News


شہباز شریف خود (ن) لیگ کا سب سے بڑا دشمن ہے ۔۔۔ برسوں تک (ن) لیگ کے اتحادی رہنے والے سیاستدان نے بھی کہہ دیا
اسلام آباد (ویب ڈیسک )پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات مولابخش چانڈیو نےن لیگ کے رہنمائوں کے بیانات پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری قیادت کی کوئی مجبوری نہ پہلے تھی نہ اب ہے،ہماری قیادت کے متعلق بیانات دینے سے قبل لیگی دوست پہلے شہباز شریف کا کردار تو دیکھیں ،

ن لیگ کے سب سے بڑے دشمن شہباز شریف ہیں،،شہباز شریف نے جمہوریت کو نقصان پہنچایا اور پنجاب میں جیالوں کو اذیتیں دیں، یہ شخص کل تک بلاول بھٹو، آصف زرداری صاحب کے متعلق ہرزہ سرائی کرتے رہے،پنجاب میں پی پی قیادت اور کارکنوں کو شہباز شریف نے ہر دور میں انتقام کا نشانہ بنایا،ہماری مجبوری نظام ، آئین اور قانون ہے، جیلوں سے ڈرنے والے نہیں ،سیکریٹری جنرل پیپلز پارٹی نیر بخاری نے کہا کہ پیپلز پارٹی بااختیار پارلیمنٹ چاہتی ہے،آصف علی زرداری کے خلاف کردار کشی مہم نئی بات نہیں ۔ جبکہ دوسری جانب ا یک اور خبر کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے بعد جماعت اسلامی نے بھی وزارتِ عظمیٰ کے لیے مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف کو ووٹ نہ دینے کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کی مرکزی شوریٰ نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ ن لیگی امیدوار برائے وزیرِ اعظم کو ووٹ نہیں دیں گے۔جماعت اسلامی کے ترجمان نے کہا ہے کہ پارٹی کے واحد رکن قومی اسمبلی مولانا عبد الاکبر چترالی وزارتِ عظمیٰ کے کسی بھی امیدوار کو ووٹ نہیں دیں گے۔ترجمانِ جماعت کے مطابق مرکزی شوریٰ نے فیصلہ کیا ہے کہ کسی سیاسی جماعت کو کندھا دینے کی بہ جائے جماعت اسلامی

کے پلیٹ فارم سے نظریاتی لڑائی لڑی جائے گی۔مرکزی شوریٰ نے یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ جماعت اسلامی ’احتساب سب کا، کرپشن فری پاکستان‘ مہم جاری رکھے گی۔واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی نے مسلم لیگ ن کی قیادت کو یہ کہہ کر مایوس کر دیا تھا کہ وہ شہباز شریف کی وفاق میں حمایت نہیں کرے گی۔پیپلز پارٹی نے فیصلہ کیا تھا کہ وزارتِ عظمیٰ کے لیے نہ شہباز شریف اور نہ ہی عمران خان کو ووٹ دیا جائے گا، بعد ازاں پی پی نے پنجاب اسمبلی میں بھی ن لیگ کو تنہا چھوڑ کر اسے بڑا سیاسی دھچکا پہنچایا۔(ز،ط)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.