Top Rated Posts ....
Search

Dr. Asim Ko Badi Khushkhabri Mil Gayi

Posted By: Ashad on 17-08-2018 | 06:39:29Category: Political Videos, News


راؤ انوار کے بعد ڈاکٹر عاصم کو بھی بڑی خوشخبری مل گئی، احتساب عدالت سے آنے والی خبر نے زر والوں کو خوش کر دیا
کراچی (ویب ڈیسک) احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم حسین اور دیگر ملزمان کیخلاف 462 ارب روپے کرپشن ریفرنس کیس کی سماعت میں ڈاکٹر عاصم کی بیرون ملک علاج پر جانے کی درخواست منظور کرتے ہوئے ریفرنس کی مزید سماعت29اگست تک ملتوی کردی جبکہ غیر رسمی گفتگو میں ڈاکٹر عاصم نے کہا

ہے کہ اب چین کے ساتھ مل کر انفرا اسٹرکچر پروجیکٹ کو دوبارہ سے شروع کرنا ہوگا۔ جمعرا ت کو کراچی احتساب عدالت میں ڈاکٹر عاصم و دیگر شریک ملزمان کیخلاف 462 ارب روپے کرپشن ریفرنس کیس کی سماعت ہوئی، عدالت میں ڈاکٹر عاصم سمیت دیگر ملزمان پیش ہوئے جبکہ ڈاکٹر عاصم کے وکلا کی جانب سے 18 اگست سے 28 اگست تک بیرون ملک علاج پر جانے کیلئے اجازت سے متعلق درخواست دائر کی گئی۔ عدالت نے ڈاکٹر عاصم کی بیرون ملک علاج پر جانے کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 29 اگست تک ملتوی کردی۔ سماعت کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں ڈاکٹر عاصم کا کہنا تھا کہ تبدیلی آگئی، پاکستان بہت سے مسائل میں ڈوبا ہوا ہے، پاکستان کے دو بنیادی مسائل ہیں۔ ایک قرضہ اور دوسرا گیس کی قلت، اگر یہ دو مسائل حل ہوجاتے ہیں تو پاکستان کیلئے بہت بہتر ہوگا۔ ڈاکٹر عاصم کا ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ سو دن میں تو ایک رائٹر کہانی نہیں لکھ سکتا اور تبدیلی لانے والی حکومت سو دن میں کیا تبدیلی لائے گی۔اللہ کرے یہ لوگ پاکستان کے مسائل کو سمجھیں اور ان کو حل کریں۔دوسری جانب ضمنی الیکشن میں اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ

ڈالنے کا حق مل گیا جس کا سپریم کورٹ نے حکم جاری کردیا۔سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی فل بینچ نے سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے لیے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے حکم جاری کیا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی انتخابات میں ووٹ کا حق استعمال کریں گے اور پہلے تجربے میں ضمنی الیکشن میں ووٹ ڈالنے کی اجازت دی گئی ہے، الیکشن کمیشن نے نادرا کے اشتراک سے اوورسیز پاکستانیز کے ووٹ ووٹر لسٹوں میں درج کرلیے ہیں۔چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ آئی ووٹنگ سے انتخابی نتائج کو ضمنی نتائج میں شمار کیا جائے گاور کسی بھی تنازع کی صورت میں آئی ووٹنگ کے نتائج کو الگ کردیا جائے۔جسٹس ثاقب نثار نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو مبارکباد دی اور کہا کہ ان کے ووٹ ڈالنے کا حق تسلیم کرلیا گیا ہے، اب عملدرآمد کا معاملہ ہے، انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔چیف جسٹس نے ہدایت کی کہ پائلٹ پراجیکٹ کو الیکشن کمیشن کے قواعد اور آپریشن پلان کے تحت مکمل کیا جائے۔جسٹس ثاقب نثار نے عدالتی حکم پر پائلٹ پراجیکٹ بنانے پر نادرا اور الیکشن کمیشن کو بھی مبارکباد دی۔چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ تجرباتی نفاذ کا مقصد یہ نہیں کہ اس نتائج کو نظر انداز کردیا جائے، انتخابی نتائج کی درستگی سے متعلق تمام نتائج پارلیمنٹ کے سامنے رکھے جائیں۔(ذ،ک)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Imran Khan Judicial Remand Approved

Imran Khan Judicial Remand Approved

Views 22 | 02-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.