Top Rated Posts ....
Search

Showbiz Ki Rangeen Galiyaan Aur Bhool...

Posted By: Ashad on 18-08-2018 | 03:59:01Category: Political Videos, News


شوبز کی رنگین گلیاں اور بھول بھلیاں : مدیحہ شاہ کے گھر سے برآمد ہونے والے 22 سالہ لڑکے کے اہل خانہ نے اداکارہ پر شرمناک الزامات عائد کر دیے ، اداکارہ اور مذکورہ نوجوان کی مشترکہ سرگرمیاں منظر عام پر آ گئیں
لاہور(ویب ڈیسک) اداکارہ مدیحہ شاہ کے گھر سے نوجوان کی بر آمدگی کے معاملے پر اسرار ہو گیا اداکارہ نے جوان سالہ لڑکے کو گھر میں اغوا کر کے کیوں رکھا ہوا ۔ لڑکے کو اغوا کیا گیا تھا یا لڑکا اپنی مر ضی سے مدیحہ شاہ کے گھر رہ رہا

تھااس حوالے سے تا حال کچھ واضح نہ ہو سکا۔ مکہ کالونی کا رہائشی 22 سالہ احمد آٹھ روز قبل اپنی موٹر سائیکل لیکر نکلا اور پھر اسکا کچھ پتا نہ چلا پولیس نے اس کے دوستوں کی نشاندہی پر گزشتہ روز اسے اداکارہ کے گھر سے ڈھونڈ نکالا اس کے گھر والوں نے الزام عائد کیا کہ نوجوان کے اداکارہ کے ساتھ مراسم تھے وہ اسکےساتھ مل کر نشہ بھی کرتی تھی لڑکے کی والدہ کا کہنا تھا کہ ہم مدیحہ شاہ کے پاس گئےاور اپنے بیٹے کی واپسی کا مطالبہ کیا جس پر اِس نے ہمارے ساتھ بدتمیزی اور گالی گلوچ کی جبکہ مدیحہ شاہ کا کنا تھا کہ وہ احمد کو جانتی ہیں، میرا ڈرائیور رہ چکا ہے ، اور کام کے لیے میرے ساتھ شوٹس پر جاتا رہا ہے ، نیک ہے شریف بچہ ہے لیکن یہ گھر والوں سے جھگڑا کر کے آیا اس بات کا مجھے علم بہیں ، احمد کے اہلخانہ کی جانب سے الزامات جھوٹے ہیں ۔ احمد کا کہنا ہے کہ وہ مدیحہ شاہ کے گھر جاتا تو رہا ہے لیکن اس کا اس سے کوئی تعلق نہیں ، وہ صرف نوکری کی غرض سے اس کے پاس گیا تھا، ایک بار

سپورٹ بوائے کی غرض سے گیا ، ڈرائیونگ کا بتایا تھا مگر میرے پاس لائسنس نہیں تھا جبکہ دو تین بار میرا ٹیسٹ لیا گیا تھا ۔ احمد کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ وہ مدیحہ شاہ کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے گزشتہ زور ایک ویڈیو بیان میں مدیحہ شاہ کا کہنا تھا احمد میرے پاس نوکری کرتا تھا، اس نے بتایا کہ اہلخانہ نے تشدد کر کے گھر سے نکال دیا ہے ۔ مدیحہ شاہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ احمد کے اہلخانہ نے انہیں پھنسایا ہے اور وہ ان کیخلاف قانونی چارہ جوئی کریں گی۔ پولیس کے مطابق ابھی تک کسی جانب سے کوئی درخواست نہیں ملی۔(ذ،ک)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Imran Khan Judicial Remand Approved

Imran Khan Judicial Remand Approved

Views 22 | 02-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.