Kis Ko Bade Uhde Se Hataa Diya Gaya? Read Karein
Posted By: Ahmed on 18-08-2018 | 21:58:23Category: Political Videos, Newsوزیراعظم کے سیکرٹری سہیل عامر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے وزیراعظم کے حلف اٹھانے کے فوری بعد اہم ترین تبدیلی کر دی گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے سیکرٹری سہیل عام کو عہدے سے ہٹاتے ہوئے محمد اعظم کو نیا سیکرٹری مقرر کر دیا گیاہے جبکہ سہیل عامر کو اسٹبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں ۔کیبنٹ ڈویژن نے عمران خان کے وزیراعظم کے حلف اٹھانے کے بعد نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیاہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل محمد اعظم ایڈیشنل سیکرٹری انچارج سیفران تعینات تھے جبکہ وہ سیکرٹری کے پی کے فرائض بھی انجام دے چکے ہیں۔
یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ عمران خان کی حلف برداری کی تقریب میں شیخ رشید اور عون چوہدری نے شرکت نہیں کی ہے تاہم باضابطہ طور پر دونوں شخصیات کی عدم موجودگی کی وجوہات تاحال جاری نہیں کی گئی ہیں۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











