Bharat Mein Bad Tareen Sailaab...
Posted By: Ashad on 18-08-2018 | 21:59:15Category: Political Videos, Newsبھارت میں بدترین سیلاب،مرنے والوں کی تعداد 324 سے تجاوز کر گئی
نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست کیرالہ میں مزید 106 افراد سیلاب کی نذر ہو گئے، ہلاکتوں کی تعداد 324 ہو گئی، متاثرہ علاقوں میں ریسکیو کارروائیاں جاری ہیں۔
بھارتی ریاست کیرالا میں بارش اور سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں۔ لینڈ سلائیڈنگ، مکانات گرنے اور سیلاب کے باعث ایک دن میں 106 افراد ہلاک ہو گئے۔ ریاست میں ہلاکتوں کی تعداد 324 تک پہنچ گئی۔طوفانی بارشوں کے سبب ڈیم ٹوٹ گئے، لینڈ سلائڈنگ سے درخت اکھڑ گئے اور سڑکیں بند ہو گئیں۔ سیلاب کے باعث اب تک لاکھوں افرا دنقل مکانی کر چکے ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں پھنسے افراد کو نکالنےکے لیے ریسکیو کاروائیاں جاری ہیں۔ بھارتی محکمہ موسمیات کےمطابق کیرالہ میں بارش کاسلسلہ رواں ہفتے جاری رہے گا۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











