Top Rated Posts ....
Search

Qaum Ka Sar Fakhar Se Buland Kar Diya

Posted By: Ahmed on 19-08-2018 | 01:08:20Category: Political Videos, News


شعیب ملک نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔۔۔بڑا کارنامہ سر انجام دینے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بن گئے
لاہور(ویب ڈیسک) سابق قومی کپتان شعیب ملک ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 8ہزار رنز بنانے والے دنیا کے چوتھے بیٹسمین بن گئے۔انہوں نے یہ کارنامہ کریبیئن پریمیئر لیگ میں گیانا ایمزون واریئرز کی جانب سے ٹرینیڈاڈ کے خلاف 38رنز کی اننگز کھیلتے ہوئے انجام دیا ۔شعیب ملک 8034رنز کیساتھ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 8ہزار رنز

کا سنگ میل عبور کرنے والے دنیا کے چوتھے بیٹسمین بن گئے ہیں۔ سب سے زیادہ رنز بنانے والوں کی فہرست میں کرس گیل 11575رنز کیساتھ سرفہرست ہیں۔ برینڈن میک کولم 9188رنز کیساتھ دوسرے جبکہ کیرون پولارڈ 8225رنز کیساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان کے احمد شہزاد5409، کامران اکمل5106، عمر اکمل5044، محمد حفیظ5001، اظہر محمود 4091اور شاہد آفریدی 3904 رنز بنا چکے ہیں۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق پاکستانی ٹیم کے سٹار آل رائونڈر شعیب ملک ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں زیادہ رنز بنانے والے دنیا کے چوتھے بلے باز بن گئے، انہوں نے منگل کو سکاٹ لینڈ کے خلاف کھیلے گئے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف بائولرز کی خوب دھنائی کی اور 27 گیندوں پر 5 چھکوں کی مدد سے 53 رنز کی اننگز کھیل کر سابق سری لنکن بلے باز تلکارتنے دلشان اور افغانستان کے محمد شہزاد کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑ کر یہ اعزاز حاصل کیا۔ دلشان نے 1889 اور شہزاد نے 1906 رنز بنا رکھے تھے جبکہ شعیب ملک نے 97 میچز میں 1940 رنز بنا لئے ہیں، ٹی ٹونٹی کی تاریخ میں زیادہ رنز بنانے کا عالمی اعزاز مارٹن گپٹل کو حاصل ہے جنہوں نے 2271 رنز بنا رکھے ہیں،

برینڈن میک کولم 2140 رنز بنا کر دوسرے‘ ویرات کوہلی 1983 رنز بنا کر تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ شعیب ملک نے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں چھکوں کی نصف سنچری مکمل کر لی۔ وہ یہ اعزاز پانے والے تیسرے پاکستانی کھلاڑی بن گئے، انہوں نے منگل کو سکاٹ لینڈ کے خلاف کھیلے گئے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اننگز میں 5 چھکے لگا کر چھکوں کی ففٹی مکمل کر کے یہ اعزاز حاصل کیا، شعیب ملک نے 51 چھکے لگا رکھے ہیں، شاہد خان آفریدی 73 چھکوں کے ساتھ سرفہرست ہیں، عمر اکمل 55 چھکوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔ ٹی ٹونٹی کی تاریخ میں زیادہ چھکے لگانے کا عالمی اعزاز مشترکہ طور پر کرس گیل اور مارٹن گپٹل کو حاصل ہے، دونوں نے 103 چھکے لگا رکھے ہیں۔(ف،م)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Israeli Atrocities On Palestinians

Israeli Atrocities On Palestinians

Views 144 | 25-04-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.