Top Rated Posts ....
Search

Khawaja Jee Toh Bade Bure Phanse

Posted By: Akbar on 19-08-2018 | 07:00:57Category: Political Videos, News


خواجہ جی تو بڑے برے پھنسے : آج موٹر وے پر خواجہ سعد رفیق کے ساتھ کیا واقعہ پیش آ گیا ؟ جان کر باقی ماندہ (ن) لیگی رہنماؤں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی
لاہور (ویب ڈیسک ) مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر ریلوے خواجہ سعدرفیق کا موٹر وے پر چالان کر دیا گیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ خواجہ سعد رفیق کا چالان اوور اسپیڈنگ پر کیا گیا ہے۔ موٹروےپولیس کے مطابق آج صبح تقریباً ساڑھے9 بجے راوی ٹول پلازہ کے قریب





خواجہ سعد رفیق کا اوور اسپیڈنگ پر چالان کیا گیا ہے ۔خواجہ سعد رفیق کی گاڑی 145 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے جا رہی تھی۔جس کے بعد ان کو چالان کر دیا گیا۔سلام آباد راوی ٹول پلازہ کے قریب سعد رفیق کو اوور اسپیڈنگ پر ساڑھے 7 سو روپے کا چالان کیا گیا ہے۔یاد رہے اس سے پہلے بھی کئی سیاسی رہنماؤں کو چالان کیا گیا ہے۔۔الیکشن سے قبل سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو چالان کیا گیا تھا۔شاہد خاقان عباسی بذریعہ موٹروے سفر کر رہے تھے کہ تیزرفتاری پر موٹروے پولیس نے ان کا چالان کر دیا ۔موٹروے پولیس کے اہلکاروں نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا ساڑھے 7 سو روپے کا چالان کیا۔ چالان کے بعدموٹروے پولیس کے اہلکاروں نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں تھیں۔خیال رہے کہ اس سے قبل خیبرپختونخواہ کے ٹریفک پولیس کے اہلکار اپنی بے باکی اور بلاامتیاز کارروائیوں پر خبروں کی زینت بنے رہتے تھے۔کے پی کےپولیس نے ہر خاص و عام پر قانون کی بالادستی کو ترجیح دی اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کسی وزیر کا چالان کرنے یا اپنے اعلیٰ افسر کو جُرمانہ کرنے سے بھی نہیں گھبرائے۔معروف شخصیات کا چالان ہونے پر سیاسی تجزیہ کاروں نے اسے ایک اچھا شگون قرار دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری سکیورٹی فورسز جب تک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو بلا خوف و خطر جُرمانہ نہیں کریں گے تب تک ملک ترقی نہیں کر سکے گا اور قانون کی بالادستی کو یقینی نہیں بنایا جا سکے گا۔ ایسے میں معروف شخصیات کا چالان ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے۔(ز،ط)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Israeli Atrocities On Palestinians

Israeli Atrocities On Palestinians

Views 142 | 25-04-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.