Imran Khan Ke Wazir E Azam Bante Hi America Mein...
Posted By: Mangu on 19-08-2018 | 11:30:22Category: Political Videos, Newsعمران خان کے وزیراعظم بنتے ہی امریکہ کو اپنی پڑ گئی،’’کپتان‘‘ سے ملنے کیلئے پاکستان کس کس کو بھیجاجارہاہے؟ حیران کن خبر آگئی
نیویارک (ویب ڈیسک) امریکی سیکرٹری خارجہ مائیک پومپیو نومنتخب وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کیلئے اگلے ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے،سفارتی اور سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ممکنہ طور پر امریکی سیکرٹری خارجہ مائیک پومپیو وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے لیے ستمبر میں پاکستان کا دورہ کریں گے جس
میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق مائیک پومپیو پاکستانی حکام سے ملاقات میں دو اہم معاملات پر توجہ مرکوز کرسکتے ہیں، جن میں دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مزید بہتر بنانا اور افغانستان میں امن کے قیام کیلئے امریکی اقدامات پر پاکستان کی حمایت حاصل کرنا شامل ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ مائیک پومپیو کے ہمراہ امریکی محکمہ خارجہ کی عہدیدار برائے جنوبی و وسط ایشیائی امور سفیر ایلس ویلز کے بھی پاکستان آنے کے امکانات ہیں۔رواں ہفتے کے اوائل میں امریکی حکام نے پاکستان پر زور دیا تھا کہ وہ افغان جنگ ختم کرنے میں امریکا کی مدد کرے کیونکہ افغانستان میں حالیہ دہشت گرد حملے انہیں طالبان کے چند گروہوں کے ساتھ امن مذاکرات سے نہیں روک سکے۔امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ہیتھرنوورٹ نے رواں ہفتے کابل میں ہونے والے دہشت گردوں حملوں میں 50 افراد کی ہلاکت سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم دیکھ رہے ہیں کہ طالبان کے کچھ گروہ، کچھ عناصر امن مذاکرات کے لیے ہرگز تیار نہیں جبکہ دیگر گروہ امن سے متعلق مذاکرات کرنا چاہتے ہیں۔امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ہیتھر نوورٹ نے کہا کہ ’ہم پاکستان کے نومنتخب وزیراعظم عمران خان کو تسلیم کرتے ہیں اور حلف لینے پر انہیں مبارک باد دیتے ہیں ۔ امریکی سیکرٹری خارجہ مائیک پومپیو نومنتخب وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کیلئے اگلے ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے۔سفارتی اور سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ممکنہ طور پر امریکی سیکرٹری خارجہ مائیک پومپیو وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے لیے ستمبر میں پاکستان کا دورہ کریں گے جس میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی جائے گی۔(ف،م)

India send statement with Guwahati rout
Horrific traffic accident in Chagai, 7 people killed, 4 injured
Perth Scorchers win Australian cricket league Big Bash title
Gold exceeded $5,000 for the first time in history.
Supreme Court rules in tenancy case, heirs automatically considered owners after owner's death
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif has approved the establishment of stroke management centers in every district.












