PTI Ko Badnaam Karne Ki Koshashein
Posted By: Pango on 20-08-2018 | 07:26:32Category: Political Videos, Newsپی ٹی آئی حکومت کو بدنام کرنے کی کوششیں، (ن) لیگ کی ناقابل یقین حکمت عملی سامنے آ گئی
لاہور (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن نے تحریک انصاف کی حکومت کو بدنام کرنے اور عوام میں ان کے خلاف نفرت پیدا کرنے کیلئے اپنے پلان پر کام شروع کر دیا ،پنجاب بھر میں ن لیگ کے چیئرمینوں کو زبانی ہدایات دی گئی ہیں کہ عید الاضحٰی پر صفائی کے انتظامات میں حصہ نہیں لینا اور،
گندگی پھیلنے پر اپنے کارکنوں کے ذریعے پراپیگنڈہ کرنا ہے کہ یہ تبدیلی ہے ؟۔ با وثوق ذرائع کے مطابق ن لیگ نے اپنی وفادار بیوروکریسی کے ذریعے بھی یہ کام شروع کرا دیا اور اسی لیئے جگہ جگہ قائم غیر قانونی بکر منڈیوں کے خلاف ٹاؤن،تحصیل اور ضلعی سطح پر کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔یہ پلاننگ کی گئی ہے کہ عید کے تینوں روز قربانی کے جانوروں کی اوجڑیاں، چارہ اور دیگرآلائشیں اٹھا کرتلف نہ کی جائیں۔ لیگی چیئرمینوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ صفائی کے حوالے سے کوئی اجلاس بلوائیں نہ ہی کسی قسم کا تعاون کریں،کوئی مسئلہ لے کر آئے تو کہا جائے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے ترقیاتی کام بند کرا دیئے ہیں۔ جبکہ دوسری جانب وزیراعظم پاکستان عمران خان کے قوم سے پہلے خطاب پر پاکستان پیپلز پارٹی نے شدید تنقید کی ہے۔پیپلز پارٹی کے رہنما اور سندھ کے صوبائی وزیر سعید غنی نے اپنے رد عمل میں کہا کہ عمران خان کے خطاب میں پرویز مشرف کے 5 نکاتی ایجنڈے کے سوا کچھ نیا نہیں تھا۔سعیدغنی نے کہا کہ دہشت گردی اور شدت پسندی جیسے معاملات پرعمران خان ساکن رہے، 70 ہزار پاکستانیوں کے قاتلوں کے خلاف وزیراعظم ایک لفظ نہ بولے۔ (س)

Warning issued for heavy snow and falling temperatures in the UK next week
Pakistan ranks first among countries with the highest diabetes rates in the world
TikToker Maryam passes away - Breaking News
Saudi Princess Reema 10 ready for KSA cancer awareness campaign
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected











