Saudi Arabia Sameit Khaliji Mamaalik Mein Eid...
Posted By: Mangu on 21-08-2018 | 19:45:57Category: Political Videos, Newsسعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں عیدالاضحیٰ مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منائی جا رہی ہے
مکہ مکرمہ(ڈیلی پاکستان آن لائن ) سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں عیدالاضحیٰ مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منائی جا رہی ہے جب کہ پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں ہر سال کی طرح اس بار بھی 2 عیدوں کی روایت برقرار ہے۔
سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں عید الاضحیٰ کے بڑے اجتماعات مسجدالحرام اور مسجد نبوی میں ہوئے جہاں لاکھوں افراد نے عید الاضحیٰ کی نماز ادا کی جب کہ مسلمان سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے قربانی کا فریضہ انجام دے رہے ہیں۔
اسی طرح پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں ہر سال کی طرح اس بار بھی 2 عیدوں کی روایت برقرار ہے جہاں مقیم افغان مہاجرین بھی عید منا رہے ہیں جس کے لیے سخت سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں۔
دوسری جانب امریکا، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، انڈونیشیا، ملائشیا، یورپ اور مشرق وسطیٰ میں بھی آج مسلمان عید الاضحیٰ منا رہے ہیں۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











