America Aalmi Adaalat Insaf Mein
Posted By: Ahmed on 28-08-2018 | 19:09:25Category: Political Videos, Newsامریکا عالمی عدالتِ انصاف میں ایران کے چیلنج کا بھرپور دفاع کرے گا،مائیک پومپیو
واشنگٹن( انٹرنیشنل ڈیسک)امریکا عالمی عدالتِ انصاف میں ایران کی جانب سے امریکی پابندیوں کے دوبارہ نفاذ کے خلاف چیلنج کا بھرپور دفاع کرے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بات امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ایک بیان میں کہی ۔مائیک پومپیو کا کہناتھا کہ ہم اس ہفتے ہیگ میں ایران کے بغیر میرٹ دعووں کا بھرپور دفاع کریں گے۔ایران کی جانب سے عالمی عدالت انصاف میں دائر کردہ درخواست دراصل امریکا کے قانونی کارروائی سے متعلق خود مختارانہ حقوق میں مداخلت کی ایک کوشش ہے۔ اس کے خلاف پابندیوں کا دوبارہ نفاذ ہماری قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے ضروری ہے۔انھوں نے
کہا کہ ایران کی جانب سے اس عدالت سے رجوع دراصل اس کا غلط استعمال ہے۔

India send statement with Guwahati rout
Horrific traffic accident in Chagai, 7 people killed, 4 injured
Perth Scorchers win Australian cricket league Big Bash title
Gold exceeded $5,000 for the first time in history.
Supreme Court rules in tenancy case, heirs automatically considered owners after owner's death
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif has approved the establishment of stroke management centers in every district.












