Sarkaari Afsaraan Ke Tabaadle...
Posted By: Azam on 02-09-2018 | 06:22:16Category: Political Videos, Newsسرکاری افسران کے تبادلے اور تعیناتیاں، پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت نے کتنے بہترین افسران کو بلوچستان ٹرانسفر کر دیا
لاہور (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سرکاری افسران کے تبادلے اور تعیناتیاں قانون کے تحت مرتب شدہ پالیسی کی روشنی میں ہورہے ہیں،کسی پسند یا ناپسند کی بنیاد پر نہیں بلکہ قانون اور ضابطے کی پیروی ہی پالیسی کی بنیاد ہے۔انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ ایک صوبے میں دس سال سرکاری فرائض انجام دینے والے افسران کی دوسرے صوبوں میں تبدیلی عمل میں آئی ہے، پہلی بار 9 بہترینافسران کو بلوچستان بھجوایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پسماندہ صوبے میں اچھے افسران کی تقرری سے گڈ گورننس کے
اہداف حاصل ہوسکیں گے۔موجودہ حکومت قانون اور ضابطے کے مطابق پالیسیوں پر عملدرآمد کے لئے پرعزم ہے۔پالیسی وفاقی حکومت کے اس عزم کا مظہر ہے کہ بیوروکریسی قانون کے مطابق عوام کی خدمت کرے۔فواد چوہدری نے کہا کہ کسی پسند یا ناپسند کی بنیاد پر نہیں بلکہ قانون اور ضابطے کی پیروی ہی پالیسی کی بنیاد ہے۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











