Saleem Safi Ke Report Sach Par...
Posted By: Akbar on 02-09-2018 | 10:54:08Category: Political Videos, Newsاسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم ہاؤس میں گزشتہ روز سینئر صحافیوں نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی اس ملاقات میں ایک ملکی معاملات کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی معاملات پر بھی بات چیت کی گئی اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان کو صحافیوں کے بہت سے سخت سوالات کا سامنا کرنا پڑا، اس ملاقات میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اختلاف رائے میڈیا کا حق ہے، حکومت کے کاموں سے آپ کو اختلاف کرنا چاہیے تاکہ ہمیں معلوم ہو سکے کہ ہم کہاں غلطی پر ہیں، آپ لوگوں کی تنقید سے ہم اسے ٹھیک کرنے کی کوشش کریں گے،
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اختلاف کرنے والے میڈیا اینکرز کی کردار کشی کی اجازت نہیں دے سکتا، انہوں نے کہا کہ ہم سوشل میڈیا پراس قسم کی مہم جوئی کو روکنے کی حکمت عملی بنائیں گے۔ اس ملاقات میں جب سلیم صافی کی رپورٹ جس میں معروف صحافی نے کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے پہلے روز ہی سابقہ حکومت کے اخراجات کی تفصیلات مانگ لی ہیں کا جواب دیتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ میں نے میاں نواز شریف کے اخراجات کی تفصیلات مانگیں نہ کسی نے مجھے دیں۔

Horrific traffic accident in Chagai, 7 people killed, 4 injured
Perth Scorchers win Australian cricket league Big Bash title
Gold exceeded $5,000 for the first time in history.
Supreme Court rules in tenancy case, heirs automatically considered owners after owner's death
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif has approved the establishment of stroke management centers in every district.
The Pakistan Stock Exchange is on a bullish trend, with the 100 index crossing the highest level of 191,000 points for the first time.












