America Ka Raviyya Bhediyon Jaisa Ho Gaya Hai - Turkey
Posted By: Akbar on 02-09-2018 | 19:43:20Category: Political Videos, Newsامریکہ کا رویہ بھیڑیوں جیسا ہو گیا ہے :ترک صدر رجب طیب اردوان
انقرہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)ترک صدر رجب طیب اردوان نے امریکا کی جانب سے لگائی جانے والی معاشی پابندیوں پر سخت ردعمل دیتے ہوئے واشنٹگن کے رویے کو جنگلی بھیڑیے سے تشبیہ دی ہے۔
نجی ٹی وی چینل” جیو نیوز“ کے مطابق ترک صدر طیب اردوان کا کرغزستان میں بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ترکی اور روس کے درمیان ڈالرز کے بغیر تجارت کی بات چیت چل رہی ہے، ہمیں آپس میں اپنی کرنسیوں میں تجارت کر کے امریکی ڈالر کی اجارہ داری کو ہمیشہ کے لیے ختم کرنے کی ضروت ہے، واشنگٹن کا رویہ جنگلی بھیڑیے جیسا ہے اس لیے اس پر اعتبار نہیں کرنا چاہیے، امریکی ڈالر کا استعمال ہمیں نقصان پہنچاتا ہے لیکن ہم ہار نہیں مانیں گے اور فتح حاصل کریں گے۔
خیال رہے کہ ترکی اور روس دونوں ہی امریکا کی جانب سے لگائی گئی پابندیوں کے باعث شدید معاشی بحران کا شکار ہیں۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











