Wazir E Azam Ko American Wazir E Khaarja
Posted By: Ahmed on 03-09-2018 | 09:33:48Category: Political Videos, Newsرضا ربانی کا وزیراعظم کو امریکی وزیرخارجہ سے ملاقات نہ کرنے کا مشورہ
اسلام آباد:سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے امریکی وزیر خارجہ کی پاکستان آمد پر وزیراعظم عمران خان کو ان سے ملاقات نہ کرنے کا مشورہ دے دیا۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ وزیراعظم کو امریکی وزیرخارجہ کی آمد پر ان سے ملاقات نہیں کرنی چاہیے، امریکی وزیرخارجہ سے وزیراعظم کی ملاقات پروٹوکول کےخلاف ہے لہذا امریکی وزیر خارجہ کی اپنے ہم منصب سے ملاقات ہونی چاہیے۔
سابق چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اور امریکی وزیر خارجہ کی بات چیت کا ٹرانسکرپٹ پبلک کیا گیا، ٹرانسکرپٹ کو پبلک کرنا دباو ڈالنے کا نیا اقدام ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکا نے دوسری بار پاکستان کے فنڈز روک لیے ہیں، امریکا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اخراجات کی رقم ادانہیں کررہا، پاکستان امریکا سے کوئی امداد نہیں لے رہا۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











