Top Rated Posts ....
Search

Sadar Ka Uhda Chhorte Hi Kya Kaam Karne Waala Hoon

Posted By: Abid on 07-09-2018 | 19:33:50Category: Political Videos, News



کراچی (ویب ڈیسک) صدرممنون حسین نے ایوان صدرکے افسران واہل کاروں سے الوداعی ملاقات کی.اس موقع پر صدر پاکستان نے کہا ہے کہ بارگاہ الہیٰ میں شکرگزاری کے ساتھ ایوان سے رخصت ہو رہا ہوں.ممنون حسین کا کہنا تھا کہ اپنےاختیارات، آئینی حدود کا ادراک اوراس پرسختی سے کاربند رہا،

اللہ تعالیٰ اور اپنے ضمیر کے سامنے سرخرو ہوا.صدر ممنون حسین کا کہنا تھا کہ ایوان میں بیٹھے بعض افراد نے آئین کے بجائے اپنی مرضی سے کام چلانے کی کوشش کی، جو مناسب نہیں تھا.صدر نے کہا کہ ایوان میں جب بھی نیا باسی آتا ہے، اس سے توقعات وابستہ کرلی جاتی ہیں، آئین، قانون کی پاس داری ہی میں ملک کی ترقی کا رازپوشیدہ ہے.صدر نے کہا کہ خوشی ہے، جلد پھر سے عام آدمی کی طرح سرگرمیاں جاری رکھ سکوں گا.یاد رہے کہ 4 ستمبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں پی ٹی آئی کے نامزد کردہ عارف علوی نے واضح برتری سے کامیابی حاصل کی تھی.عارف علوی ملک کے تیرہویں منتخب صدر ہیں. انھوں نے انتخابات میں مولانا فضل الرحمان اور اعتراز احسن کو شکست دی تھی. جبکہ دوسری جانب چینی وزیرخارجہ وانگ ژی3روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے، اسلام آباد ایئر پورٹ پر ان کا اعلیٰ حکام نے استقبال کیا۔تفصیلات کے مطابق چین کے وزیر خارجہ وانگ ای 3 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے، چینی وزیرخارجہ جمعہ سے اتوار تک پاکستان کا دورہ کرینگے۔ذرائع کے مطابق چینی وزیرخارجہ کی صدر پاکستان عارف علوی، وزیراعظم عمران خان اورآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں جبکہ پاک چین وزرائے خارجہ وفودکی سطح پرمذاکرات بھی کریں گے۔چینی وزرات خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ چین پاکستان تمام موسموں کے اسٹریٹجک پارٹنرہیں، دونوں ممالک اچھے پڑوسی، دوست اور بھائی ہیں۔دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون اورترقی کاعمل جاری ہے۔ اس حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیرخارجہ شاہ محمود وفود کی سطح پر چینی وزیرخارجہ سے بات چیت کرینگے، نئی حکومت آنے کے بعد اعلیٰ چینی عہدیدار کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے۔ (س)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
MM 1 Satellite To Be Launched After

MM 1 Satellite To Be Launched After

Views 241 | 12-05-2024
Good News for Yasmeen Rashid

Good News for Yasmeen Rashid

Views 27 | 17-05-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.