Pakistan Ki Ibtadaai Tareekh Mein
Posted By: Akbar on 07-09-2018 | 19:35:44Category: Political Videos, Newsلاہور(ویب ڈیسک) معروف تجزیہ کار اور کالم نگار ہارون الرشید سوشل میڈیا ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ عہد اول میں غیر مسلموں کو اہم عہدے ملے،بالکل ٹھیک۔ قادیانی خود کو غیر مسلم مان لیں۔ یہ شرعی پوزیشن ہے، یہی آئینی اور اسی پر قوم کا اتفاق رائے۔
مسئلہ اسی سے حل ہو گا۔ ان سے ایک نیا معاہدہ ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دن عوامی دباو پر قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینے کا فیصلہ ہوا تھا۔ 44 برس کے بعد آج قادیانیوں کو مسلمان ثابت کرنے کی کوشش ناکام ہوگئی ۔ معاملے کی نوعیت سے ناآشنا لوگ یا امریکہ نواز ہی اس پہ ناشاد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قادیانی خو غیر مسلم مان لیں توہم ان کے حقوق کی لڑائی لڑیں گے۔ مرزا کو وہ نبی مانیں، ختم نبوت سے انکار کریں۔ اس پہ ڈھٹائی کے ساتھ، خود کو مسلمان تسلیم کرانا چاییں، یہ ممکن نہیں۔مشیر: وزیر اعظم نے اسلامی نظیریاتی کونسل کے جن علماء کو مشورے کے لیے بلایا، وہ مولانا فضل الرحمن کے تجویز کردہ ہیں۔ واضح رہے کہ اس سےقبل وفاقی حکومت نے اقتصادی مشاورتی کمیٹی میں ماہر اقتصادیات عاطف میاں کی نامزدگی واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت نے عاطف میاں کی اقتصادی مشاورتی کمیٹی سے نامزدگی واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے اور حکومت علما اور تمام معاشرتی طبقات کو ساتھ لے کر ہی آگے بڑھنا چاہتی ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ اگر ایک نامزدگی سے مختلف تاثر پیدا ہوتا ہے تو یہ مناسب نہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ریاست مدینہ عمران خان کی آئیڈیل ہے ، وزیراعظم اور ان کی کابینہ کے اراکین عاشقان رسولﷺ ہیں، ختم نبوت ہمارے ایمان کا حصہ ہے اور حال ہی میں گستاخانہ خاکوں کے معاملے پر حکومت نے جو کامیابی حاصل کی وہ بھی اسی نسبت کا اظہار ہے۔(م،ش)

Perth Scorchers win Australian cricket league Big Bash title
Horrific traffic accident in Chagai, 7 people killed, 4 injured
Gold exceeded $5,000 for the first time in history.
Supreme Court rules in tenancy case, heirs automatically considered owners after owner's death
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif has approved the establishment of stroke management centers in every district.
The Pakistan Stock Exchange is on a bullish trend, with the 100 index crossing the highest level of 191,000 points for the first time.












