Cancer Mein Mubtalaa Bollywood Haseena
Posted By: Akbar on 07-09-2018 | 19:53:28Category: Political Videos, Newsنیویارک (ویب ڈیسک) کینسر میں مبتلا بھارتی اداکارہ سونالی بیندرے کے بال واپس آگئے، اپنے نئے لک پر وہ پریانکا چوپڑا کی شکر گزار ہیں۔سونالی بیندرے ہائی گریڈ میٹااسٹیٹک کینسر میں مبتلا ہیں اور ان کا علاج امریکا میں جاری ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق سونالی بیندرے کی انسٹاگرام پر ایک طویل ترین پوسٹ سامنے آئی ہے ،
جس میں وہ نقلی بال لگا کر اپنے حسن کو واپس لوٹانے میں کامیاب ہوئی ہیں۔انہوں نے پریانکا چوپڑا کا بہترین ہیئر سٹائلسٹ سے متعارف کرانے پر بے حد شکریہ ادا کیا اور لکھا ہے کہ ’ کسے اچھا لگنا پسند نہیں؟ ہمارا اچھا یا برا لگنا ہماری خود کی نفسیات پر گہرے اثرات چھوڑتا ہے۔انہوں نے مزید لکھا کہ میں نے وگ لگانے کے بعد پہلے خود کی نفسیات کا امتحان لیا کہ آیا مجھے اس کی ضرورت ہے؟ شوبز کا حصہ ہونے کے ناتے سے واقعی مجھے اس کی ضرورت تھی۔ انہوں نے کہا کہ میں جب چاہوں گی اسکارف لوں گی، جب چاہے بغیر بالوں کے گھوم سکتی ہوں۔نقلی بالوں کے ساتھ سونالی بیندرے کی تصویر دیکھ کر اداکار رہتک روشن سمیت دیگر ساتھی اداکاروں نے بھی ان کی تعریف کی۔واضح رہے کہ اداکارہ کیمو تھراپی کے نتیجے میں اپنے سر کے بالوں سے محروم ہو گئیں تھیں۔(س)





TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











