Kya Asaan Trika Istaamaal Karte Hain?
Posted By: Abid on 08-09-2018 | 05:26:09Category: Political Videos, Newsواشنگٹن(ویب ڈیسک) ایک امریکی میگزین نے دعویٰ کیا ہے کہ روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن ڈپریشن بھگانے کے لیے مخصوص کمرہ استعمال کرتے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس کمرے میں ببل ٹیوبز اور 3 ہزار 177 امیریکی ڈالرز کی مالیت کی مساج چیئرز بھی موجود ہیں، میگزین
نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ یہ کمرہ خاص طور ہر روسی صدر کو اہنی رہائش گاہ میں آرام دینے کیلئے بنایا گیا ہے۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق روسی صدر پیوٹن نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ماسکو کے دورے کی دعوت دیتے ہو ئے کہا ہے کہ وہ جانتے ہیں کہ ٹرمپ بھی مزید ملاقات کی خواہش رکھتے ہیں اور میں اس کیلئے تیار ہوں ۔ان کا کہنا تھا کہ دونوں صدور کی خواہش ہے کہ مزید سمٹ منعقد کئے جا ئیں ۔ جنوبی افریقہ میں برکس سربراہی اجلاس کے آ خری دن ان کا صحافیوں سے بات کرتے ہو ئے کہنا تھا کہ ٹرمپ سے ملاقات ابھی بھی ان کے ایجنڈا میںشامل ہے ۔تاہم پیوٹن نے یہ واضح نہیں کیا کہ اس دعوت پر ٹرمپ کا کیا ردِ عمل ہے ۔ٹرمپ نے اس سے قبل 2013ء میں ماسکو کا دورہ کیا تھا۔پیوٹن کا کہنا تھا کہ اگر مسائل پر گفتگو کے لیے انہیں واشنگٹن جانا پڑا تو وہ ضرور جائیں گے۔ گزشتہ ہفتےہیلسنکی میںدونوں صدور کی ملاقات ہو ئی تھی۔ اس ملاقات کے چند ہی روز بعد ٹرمپ نے پیوٹن کو وائٹ ہاؤس کے دورے کی دعوت بھی دی تھی۔پیوٹن کا مزید کہنا تھا کہ یہ بھی ممکن ہے کہ ارجنٹائن میں نومبر میں ہو نے والے جی 20گروپ کے سربراہی اجلاس کے موقع پر یا کسی اور بین الاقوامی تقریب میں ملاقات ہو۔(ف،م)

Perth Scorchers win Australian cricket league Big Bash title
Horrific traffic accident in Chagai, 7 people killed, 4 injured
Gold exceeded $5,000 for the first time in history.
Supreme Court rules in tenancy case, heirs automatically considered owners after owner's death
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif has approved the establishment of stroke management centers in every district.
The Pakistan Stock Exchange is on a bullish trend, with the 100 index crossing the highest level of 191,000 points for the first time.












