Top Rated Posts ....
Search

Bohat Badi Raqam Imran Khan Ke Dam Fund Mein

Posted By: Abid on 08-09-2018 | 10:36:09Category: Political Videos, News


نااہل جہانگیر ترین نے میدان مار لیا۔۔۔بہت بڑی رقم عمران خان کے ڈیم فنڈ میں دینے کا ا علان کر دیا
لاہور (ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان کی ڈیم فنڈز میں پاکستانیوں سے اپیل کے بعد پوری قوم بڑ ھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہے ۔ اسی تناظر میں عمران خان کے ا نتہائی قریبی ساتھی جہانگیر خان ترین نے ڈیم فنڈ کے لیے 5 ارب روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔

سوشل میڈیا کے ذرائع سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق علی ترین نے پیغام جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ والد صاحب نے ڈیمز فنڈز کی تعمیر کے لئے 5 ارب روپے جمع کروائے ہیں ۔
جب کہ دوسری جانب وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید نے سالانہ 10کروڑ روپے ڈیمز فنڈز میں دینے کاا علان کردیا ہے، ڈیمز فنڈ میں پیسے دینے کیلئے ریلوے کے کرایوں میں اضافہ کیا جائے گا، ریلوے کے خسارے کوایک سال میں ختم کردیا جائے گا۔ وہ آج یہاں ریلوے ہیڈکوارٹرز میں اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے کے خسارے کوایک سال میں ختم کردیا جائے گا۔محکمہ ریلوے سے ایسے ملازمین کونکال دیا جائے گا جونااہل اور ریلوے کے خزانے پربوجھ ہیں۔شیخ رشید نے چیف جسٹس ڈیمز فنڈ میں سالانہ 10کروڑ روپے دینے کاا علان بھی کیا۔ ڈیمز فنڈ کیلئے پیسے ریلوے کے کرایوں میں اضافہ کرکے فراہم کیے جائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرریلوے شیخ رشید نے ریلوے کے کرایوں میں اضافہ بھی کردیا ہے۔واضح رہے گزشتہ روزوزیراعظم عمران خان نے وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد قوم سے اپنے دوسرے خطاب میں کہا کہ وعدہ کیا تھا تمام معاملات قوم کے سامنے لاؤں گا۔پچھلے دو ہفتے سے تمام شعبوں سے متعلق بریفنگ لے رہا ہوں۔ گیس، بجلی اور خارجہ پالیسی پربھی بریفنگ لے رہا ہوں۔ آج پاکستان کا قرضہ6 ہزار ارب سے بڑھ کر30 ہزار ارب تک پہنچ چکا ہے۔ 10سال پہلے پاکستان کا قرض 6 ہزار ارب تھا۔ گردشی قرضوں کا بھی بڑا مسئلہ ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ پانی کا ہے۔ پہلے ہرپاکستانی کے پاس پانچ ہزار چھ سو کیوبک میٹرپانی تھا لیکن آج ہر پاکستانی کے پاس فی کس ایک ہزار کیوبک میٹرپانی رہ گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے،
پاس صرف 30 دن کے لیے پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش موجود ہے۔ ملک کو پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے۔ جس کیلئے ڈیمز بنانا بہت ضروری ہے۔ اگر آج ڈیمز نہ بنائے تو7سالوں یعنی 2025ء تک پاکستان میں خشک سالی شروع ہوجائے گی۔ ڈیم نہ بنائے تو اناج اگانے کیلئے بھی پانی نہیں ہوگا۔ جس سے قحط پڑ سکتا ہے۔جبکہ ڈیمز بنانے کیلئے ہمارے زرمبادلہ ذخائر میں کمی ہے۔پاکستان کو اس وقت ڈالرز چاہیے۔ وزیراعظم نے کہا کہ چیف جسٹس کوڈیمز بنانے پرخراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ میں نے چیف جسٹس سے بات کی ہے ان کے فنڈز کے ساتھ وزیراعظم فنڈ بھی اکٹھا کررہے ہیں۔۔چیف جسٹس ڈیم فنڈ میں انہوں نے اب تک 180 کروڑ روپے اکٹھے کیے ہیں۔ پوری دنیا میں جہاں بھی پاکستانی ہیں وہ ڈیمز بنانے کیلئے پیسا دیں۔ بیرون ملک پاکستانی جنہوں نے میری شوکت خانم بنانے اور نمل یونیورسٹی بنانے میں مدد کی۔شوکت خانم اسپتال میں غریبوں کے 70 فیصد مفت علاج کے باعث ہر سال خسارہ ہوتا ہے اور آدھا خسارہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ہی پورا کرتے ہیں۔ ان سب سے درخواست کرتا ہوں کہ پیسے بھیجیں۔ وہ صرف ایک ہزار ڈالر بھیجیں توہمارے پاس ڈیمز بنانے اور قرضوں کیلئے بھی پیسے نہیں لینے پڑیں گے۔(س)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.