Veena Malik Ke Etraaf Ne Sab Ko Heeraan Kar Diya
Posted By: Ahmed on 08-09-2018 | 10:37:18Category: Political Videos, Newsجسمانی خوبصورتی کچھ بھی نہیں ۔۔۔۔ میں نے بڑی غلطی کی مگر اب ۔۔۔۔وینا ملک کے اعتراف نے سب کو حیران کر ڈالا
لاہور(ویب ڈیسک)اداکارہ وینا ملک نے کہاہے کہ ا نسان کی صورت سے زیادہ اس کی سیرت زیادہ خوبصورت ہونی چاہیے اور یہی کسی انسان کا سب سے بڑا اثاثہ ہے ۔ انہوں نے کہاکہ میں موجودہ زندگی سے بڑی مطمئن ہوں ۔ زندگی میں ہر انسان سے کچھ نہ کچھ غلطیاں لازمی ہوتی ہیں جس میں کچھ
کا مداوا ہوجاتا ہے اورکچھ غلطیاں ایسی ہوتی ہیں جس کے نتائج ساری زندگی بھگتنا پڑتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ میں نے بھی اپنی زندگی میں غلطیاں کی ہیں مگر اب ہر قدم بڑ سوچ سمجھ کر اٹھاتی ہوں ۔انہوں نے کہاکہ عقلمند انسان وہی ہے جو اپنی غلطیوں سے سیکھے اور میں نے بھی اپنی ماضی کی غلطیوں سے بہت کچھ سیکھا ہے ۔انہوں نے ایک سوال کے جوا ب میں کہاکہ یہ بات ٹھیک ہے کہ دنیا میں بہت خوبصورت چہرے موجود ہیں مگر اب میرا دل کسی خوبصورت چہرے کیلئے نہیں دھڑکتا ۔انہوں نے کہاکہ مستقبل کے تمام فیصلے بڑی سوچ سمجھ کے ساتھ کروں گی تاکہ بعد میں پچھتاوے کا احساس نہ ہو ۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق پٹیالہ گھرانے کے چشم و چراغ ولی حامد علی خاں کا شمار نامور گلوکاروں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے اپنے والد استاد حامد علی خان سے گلوکاری کی تربیت حاصل کرنے کے بعد بھائیوں سے مل کر’’راگابوائز’’ کی بنیاد رکھی لیکن اب ولی حامد علی خان گلوکاری کے ساتھ ساتھ اداکاری بھی کررہے ہیں۔ انہوں نے پہلی بار ڈائریکٹر فہیم برنی کی ڈرامہ سیریل’’کیسی عورت ہوں میں‘‘اداکاری کی جس میں ان کی پرفارمنس پسند کی گئی۔اب ولی حامد علی خان کو دو نئے ڈراموں میں کاسٹ کیا گیا ہے جس میں ایک سیریل کے ڈائریکٹر محسن طلعت جبکہ دوسری کے ڈائریکٹر فہیم برنی ہیں۔ ان کے یہ ڈرامے نجی ٹی وی سے نشر کئے جائیں گے۔اس بارے میں ولی حامد علی خان نے بتایا کہ دونوں ڈراموں کی ریکارڈنگ دسمبر میں شروع ہوگی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ حال میں ان کا گانا’’ماہی وے’’ زی میوزک نے ریلیز کیا ہے جسے بہت پسند کیا جارہا ہے۔(ش،ز،خ)

Perth Scorchers win Australian cricket league Big Bash title
Horrific traffic accident in Chagai, 7 people killed, 4 injured
Gold exceeded $5,000 for the first time in history.
Supreme Court rules in tenancy case, heirs automatically considered owners after owner's death
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif has approved the establishment of stroke management centers in every district.
The Pakistan Stock Exchange is on a bullish trend, with the 100 index crossing the highest level of 191,000 points for the first time.












