Imran Khan Ki Appeal Ke Baad....Kya Kaam Shuru Ho Gaya
Posted By: Abid on 08-09-2018 | 20:29:47Category: Political Videos, Newsعمران خان کی اپیل کے بعد برطانیہ کی مساجد میں کیا کام شروع ہو گیا؟ ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند کر دینے والی خبر آ گئی
لندن (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اوورسیز پاکستانیوں سے ڈیم فنڈ میں رقوم جمع کرانے کی خصوصی اپیل کے بعد برطانیہ کی مساجد میں اعلانات شروع ہوگئے ہیں اور تمام مساجدوں کی انتظامیہ نے ہر جمعہ کو ڈیم فنڈ اکٹھا کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔گزشتہ روز وزیراعظم پاکستان عمران خان نے اوورسیز
پاکستانیوں سے اپیل کی کہ نئے ڈیمز بنانے ہیں اور معاشی حالات بہتر کرنے کیلئے اس لئے وہ دل کھول کر عطیات دیں۔ وزیراعظم کے اعلان کے باعث برطانیہ کے شہر ملٹن میں ایک مسجد کے امام نے ناصرف اعلانا کیا بلکہ اگلے جمعہ کو بھی کمیونٹی سے عطیات اکٹھے کرنے کا کہا ہے۔مسجد کے امام نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ خان صاحب نے اعلان کیا تو ہم نے جمعہ کی نماز کے وقت لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اس کارخیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی اپیل کے بعد برطانیہ کی تمام مساجدوں میں ہر جمعہ کے روز فنڈز جمع کئے جائیں گے۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی اپیل کے بعد وزیراعظم و چیف جسٹس ڈیم فنڈز میں مختلف اداروں اور شخصیا ت نے تیزی سے فنڈز جمع کروانے شروع کردیئے، چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض نے ڈیمز فنڈ میں5کروڑ روپے دینے کا اعلان کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان کو ڈونرز کانفرنس بلانے کی تجویز دی اور کہا کہ تمام پاکستانی ڈیمز فنڈ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، پاکستان کو ایک نہیں کئی ڈیمز کی ضرورت ہے۔جمعہ کو چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض نے ڈیمز کے فنڈ کیلئے 5کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ تمام پاکستانی ڈیم فنڈ میں بڑھ چڑھ کر حصہ ڈالیں۔ وزیراعظم عمران خان کو ڈونرز کانفرنس میں کاروباری شخصیات کو بلایا جائے ۔ رقم دینے والوں کو یقین رکھنا چاہیے کہ پیسہ ڈیمز کیلئے استعمال ہوگا۔ پاکستان کو ایک نہیں کئی ڈیمز کی ضرورت ہے۔(ش،ز،خ)

Perth Scorchers win Australian cricket league Big Bash title
Horrific traffic accident in Chagai, 7 people killed, 4 injured
Gold exceeded $5,000 for the first time in history.
Supreme Court rules in tenancy case, heirs automatically considered owners after owner's death
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif has approved the establishment of stroke management centers in every district.
The Pakistan Stock Exchange is on a bullish trend, with the 100 index crossing the highest level of 191,000 points for the first time.












