Top Rated Posts ....
Search

Poori Dunya Mein Mojood Pakistani...

Posted By: Abid on 08-09-2018 | 20:52:18Category: Political Videos, News


پوری دنیا میں موجود پاکستانی ماہرین ۔۔۔ نامور صحافی نے عمران خان کے ڈیم بنانے کے مسئلے کا حل چٹکیوں میں بتا دیا
لاہور (ویب ڈیسک)تجزیہ کارسلما ن غنی نے کہا ہے کہ سی پیک پر چین کے تحفظات دور کرنے کی ضرورت ہے ، چین ہمارا دوست ملک ہے اور دوست رہے گا ،سی پیک کوئی متنازعہ منصوبہ نہیں ہے ۔نجی ٹی وی کے پروگرام ”نقطہ نظر“ میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان غنی نے کہا کہ بھاشاڈیم پر

معاملات ڈسٹرب نہیں ہونے چاہئے ۔ دنیا بھر میں پاکستانی ماہرین موجود ہیں ان کی مدد سے بھاشا ڈیم پر کام شروع کیا جا سکتاہے ۔ اس حوالے سے غیر ملکی ماہرین کی ضرورت بھی نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ سی پیک متنازعہ نہیں ہے اس کی چاروں صوبائی حکومتوں اور فوج نے ذمہ داری لی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ چین ہمارا دوست ملک ہے اور رہے گا ۔ اس کے تحفظات کو دور کرنے چاہئے اور ان تعلقات پر کوئی حرف نہیں آنا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ تینوں صوبوں میں تعینات کردہ آئی جیز کے بار ے میں کہا جارہاہے کہ وہ اچھی شہرت کے ہیں۔ہر حکومت کہتی رہی ہے کہ ہم تھانہ کلچر تبدیل کردیں گے لیکن تھانہ کلچر تبدیل نہیں ہوا ۔ دوسری طرف تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہاہے کہ اس وقت قوم کوقربانی دینے کی ضرورت ہے ،یہ بڑی عجیب بات ہے کہ گھر کو آگ لگی ہوئی ہے اور کہا جارہا ہے کہ گھر والوں کو سہولیات دی جائیں۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام ”نقطہ نظر “ میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی اور تجزیہ نگار ہارون الرشید نے کہا کہ اس وقت قوم کو ریلیف دینے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ یہ بڑی عجیب بات کہ گھر کو آگ لگی ہوئی اور کہا جا رہاہے کہ گھر والوں کوسہولیات دی جائیں،اس وقت قوم کو قربانی دینے کی ضرورت ہے اور اس کے لئے قربانی دینا پڑے گی ۔انہوں نے کہا کہ جتنا قرضہ اس ملک پر ڈال دیا گیا ہے ایسا کبھی تاریخ میں نہیں ہوا ، کسانوں کو سہولیات فراہم کرنی چاہئے،اس وقت زرعی ایمرجنسی کی ضرورت ہے،اگر اس کانفاذ کردیا جائے تو زراعت میں 50فیصد تک اضافہ کیا جا سکتاہے ۔ (م،ش)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.