Top Rated Posts ....
Search

Kal US Open Ke Final Mein Aisa Kya Waaqia Pesh Aaya

Posted By: Abid on 09-09-2018 | 07:58:28Category: Political Videos, News


کل یو ایس اوپن کے فائنل میں ایسا کیا واقعہ پیش آ گیا کہ سرینا ولیمز پھٹ پڑیں اورقریب بیٹھے ریفری کو کھری کھری سنا دیں
واشنگٹن (ویب ڈیسک)امریکہ کی سٹار ٹینس کھلاڑی سرینا ولیمز نے کہا ہے کہ انھوں نے امریکی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں کوئی فریب نہیں کیا ہے اور انھوں نے امپائر پر جنسی تعصب برتنے کا الزام لگایا ہے۔جاپانی ٹینس سٹار نوامی اوساکا نے امریکی اوپن کے فائنل میں سرینا ولیمز کو 2-6 اور 4-6 سے شکست دی

لیکن دوسرے سیٹ میں سرینا ولیمز کے غصے سے پھٹ پڑنے سے ان کی جیت کی چمک کم ضرور ہو گئی۔سرینا ولیمز پر کوچنگ کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گيا اس کے بعد ان کے خلاف ریکٹ کے غلط استعمال کے لیے ایک پوائنٹ دیا گيا اور پھر امپائر کو ‘جھوٹا’ اور ‘چور’ کہنے کے لیے ان کے خلاف ایک گیم کی پنلٹی لگائی گئی۔اس کے بعد امریکی سٹار سرینا ولیمز نے کہا کہ ان کے خلاف ایک گیم کی پنلٹی لگانا ‘جنسی تعصب’ تھا۔36 سالہ سٹار نے کہا کہ ‘انھوں (امپائر) نے کبھی کسی مرد کے ایک گیم کی صرف اس لیے کٹوتی نہیں کی ہے کہ انھیں ‘چور’ کہا گیا۔”لیکن میں نے دیکھا ہے کہ مرد (ٹنیس کھلاڑی) امپائر کو بہت ساری چیزیں کہہ دیتے ہیں۔‘’میں یہاں خواتین کے حقوق کے لیے، ان کے مساوی حقوق اور ديگر تمام چیزوں کے لیے لڑ رہی ہوں۔’معاملہ اس وقت شروع ہوا جب سرینا ولیمز کے کوچ پیٹرک موراٹوگلو نے دوسرے سیٹ کی ابتدا میں ہاتھ سے انھیں اشارہ کیا۔سرینا ولیمز نے کسی قسم کی کوچنگ حاصل کرنے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہ ‘فریب دے کر جیتنے کے بجائے ہارنا پسند کریں گی’ اور انھوں نے امپائر کارلوس ریموس سے معافی کا مطالبہ کیا۔

بعد میں موراٹوگلو نے کوچنگ کا اعتراف کیا۔تین گيمز کے بعد اوسکا کو اس وقت ایک پوائنٹ دے دیا گیا جب ولیمز نے کھیل کے اصول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنا ریکٹ دے مارا۔ولیمز غصے میں بپھر پڑیں اور ریموس کے پاس جاکر ان کی جانب اشارہ کرتے ہوئے ان پر چیخنے لگیں جبکہ زہریلے ماحول میں ناظرین نے سابق عالمی نمبر ایک کی حمایت میں شور مچانا شروع کر دیا۔کورٹ کا اینڈ بدلنے کے بعد بھی سرینا ریموس کے خلاف یہ کہہ کہہ کر بھڑاس نکالتی رہیں کہ ‘تم جھوٹے ہوئے’، ‘کہو کہ تمہیں افسوس ہے’ اور اوساکا کو ایک پوائنٹ دیے جانے پر انھیں ‘چور’ کہا۔23 بار گرینڈ سلیم خطاب جیتنے والی سرینا نے کہا کہ اس بات نے ان کا ‘دماغ گھما کر رکھ دیا۔ لیکن میں خواتین کے لیے اپنی لڑائی جاری رکھوں گی اور اپنی برابری کے لیے لڑتی رہوں گی۔’انھوں نے کہا: ‘مجھے اس بات کا احساس ہے کہ مجھے آنے والے حساس افراد کے لیے مثال قائم کرنی ہے جو اپنے جذبات کا اظہار کرنا چاہتی ہیں اور ایک مضبوط خاتون بننا چاہتی ہیں۔’انھیں آج کی وجہ سے ایسا کرنے کی اجازت ہوگی۔ شاید یہ میرے لیے سازگار ثابت نہ ہوا ہو لیکن آنے والے دوسرے فرد کے لیے ضرور ہوگا۔’

میچ کے بعد کوچ موراٹوگلو نے اعتراف کیا کہ وہ کوچ کر رہے تھے تاہم انھوں نے کہا: ‘میرے خیال میں وہ مجھے نہیں دیکھ رہی تھی۔’ انھوں نے کہا کہ اوساکا کا کوچ بھی وہی کر رہا تھا اور ‘ہر کوئی ایسا کرتا ہے۔’خیال رہے کہ گرینڈ سلیم میں کورٹ پر میچ کے دوران کوچنگ کی اجازت نہیں ہے جبکہ ڈبلیو ٹی اے مقابلوں میں اس کی اجازت ہوتی ہے۔ گرینڈ سلیم کے اصول کے مطابق میچ کے دوران کھلاڑی اور کوچ کے درمیان کسی قسم ترسیل ممنوع ہے۔سوشل میڈیا پر بھی اس معاملے میں گرما گرم بحث جاری ہے اور بہت سے لوگ سرینا کی حمایت میں ٹویٹ کر رہے ہیں۔دوسری جانب اوساکا نے پہلے سیٹ میں سرینا پر واضح برتری قائم رکھی جبکہ دوسرے سیٹ میں بھی وہ بہت پرسکون رہیں۔ وہ سرینا کو اپنا آئیڈل کہتی ہیں۔ وہ ایک مشکل ماحول میں جیت کر جاپان کی پہلی کھلاڑی بنیں جنھوں نے کوئی گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ جیتا ہو۔بعد میں انھوں نے کہا کہ انھیں پتہ نہیں چلا کہ امپائر اور سرینا ولیمز کے درمیان کیا ہو رہا تھا۔ انھوں نے کہا: ‘میں پوری طرح اپنی توجہ کو مرکوز رکھنا چاہتی تھی۔ چونکہ یہ میرا پہلا گرینڈ سلیم فائنل تھا اس لیے میں فرط جذبات سے مغلوب نہیں ہونا چاہتی تھی۔'(ش س م)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
MM 1 Satellite To Be Launched After

MM 1 Satellite To Be Launched After

Views 241 | 12-05-2024
Good News for Yasmeen Rashid

Good News for Yasmeen Rashid

Views 27 | 17-05-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.