Top Rated Posts ....
Search

Trump Ko Shakist: Tijaarti Jung Mein China

Posted By: Akbar on 09-09-2018 | 19:28:05Category: Political Videos, News


ٹرمپ کو شکست:تجارتی جنگ میں چین نے امریکہ کو پچھاڑ بڑی کامیابی حاصل کر لی
بیجنگ (ویب ڈیسک) امریکا کی جانب سے چینی در آمدات پر ٹیکس نافذ کرنے کے باوجود چین کی امریکا سے تجارت میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے اے پی کی رپورٹ کے مطابق امریکا میں چینی در آمدات 31 ارب ڈالر تک بڑھ گئی ہیں۔ کسٹمز دستاویزات کے مطابق امریکا میں

در آمدات میں اگست کے مہینے میں 13.4 فیصد اضافہ دیکھا گیا جو جولائی کے ماہ میں 13.3 فیصد تھا۔دوسری جانب چین میں امریکی در آمدات 13.3 ارب ڈالر 11.1 فیصد رہیجو گزشتہ ماہ 11.8 فیصد تھی۔ واضح رہے کہ 22 مارچ کو امریکیصدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی مصنوعات کی درآمدات پر تقریباً 60 ارب ڈالر کے محصولات عائد کرنے کے حکم نامے پر دستخط کیے تھے۔جس کے بعد چین نے انتقاماً 128 امریکی مصنوعات پر درآمد ڈیوٹی میں 25 فیصد تک اضافہ کردیا تھا۔بعد ازاں گزشتہ ماہ کے آخر میں دنیا کے دو بڑے تجارتی ممالک نے ایک دوسرے کی درآمدی اشیاء4 پر مزید ٹیکس نافذ کیے تھے۔ دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسمارٹ فون بنانے والی امریکی کمپنی ایپل کو تجویز دی ہے کہ اگر وہ درآمدی محصولات سے بچنا چاہتی ہے تو اپنے فون کے اجزاء4 امریکی سرزمین پر تیار کرے۔خیال رہے کہ ایپل اسمارٹ فونز کے کئی پرزے چین میں تیار کر کے امریکا لائے جاتے ہیں اور اسی باعث اسے امریکی اضافی محصولات ادا کرنے پڑتے ہیں۔ایپل نے امریکی تجارتی حکام پر واضح کیا ہے کہ محصولات کے نفاذ سے اسمارٹ فون کی قیمت میں بے پناہ اضافہ ممکن ہے۔دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ نے عندیہ دیا ہے کہ چین کی مزید مصنوعات پر267 بلین کے اضافی محصولات عنقریب لگائے جا رہے ہیں۔ امریکا کی جانب سے چینی در آمدات پر ٹیکس نافذ کرنے کے باوجود چین کی امریکا سے تجارت میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا۔(م،ش)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
MM 1 Satellite To Be Launched After

MM 1 Satellite To Be Launched After

Views 240 | 12-05-2024
Good News for Yasmeen Rashid

Good News for Yasmeen Rashid

Views 25 | 17-05-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.