MM Aalim Road Par Ali Tower Mein Lagne Waali Aag
Posted By: Mangu on 09-09-2018 | 19:34:12Category: Political Videos, Newsلاہور (ویب ڈیسک)ایم ایم عالم روڈ پر علی ٹاور میں لگنے والی آگ کے معاملہ پر علی گروپ کے ترجمان کی جانب سے وضاحتی بیان جاری کردیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق وضاحتی بیان علی گروپ کے ترجمان نے کہاکہ پلازے میں کوئی سرکاری ددفتر موجود نہیں ہے، علی ٹاور میں کسی دفتر کے ریکاڈیا فرنیچر کو نقصان نہیں پہنچا ،
علی ٹاور میں آگ عمارت کی عقبی سائیڈ میں نصب تاروں میں لگی، صاف پانی کمپنی اور پاور کمپنی کا ریکاڈ جلانے کا پروپیگنڈہ کیا جا رہاہے،خود آگ لگانے کے الزمات میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ ترجمان نے کہاکہ پلازہ ایل ڈی اے تمام بائی لاز کے مطابق بنایا گیا،پلازے میں موجود تمام افراد ہنگامی اخراج کے ذریعے با حفاظت باہر نکالے گئے،چھلانگ لگانے والے شخص کو بھی بارہا روکا گیا لیکن وہ پریشانی میں سمجھ نہ سکا ۔ جبکہ دوسری جانب لاہور میں ایم ایم عالم روڈ پر پلازہ میں آگ لگنے کے واقعے کی رپورٹ ریسکیو حکام نے تیار کرلی ہے ۔رپورٹ کے مطابق آگ میز نائن فلور پر موجود تاروں کےگھچے میں لگی ،جس سے تیسری منزل کے 3 کمرے متاثر ہوئے ۔رپورٹ کے مطابق آگ لگنے کے وقت پلازہ میں 43افراد موجود تھے ،تاہم داخلی و خارجی راستوں کا مناسب انتظام ہونے کے بعد 35 افراد خود بخود باہر نکل آئے ۔رپورٹ کے مطابق گھٹن سے 7افراد متاثر ہوئے جنہیں عمارت سے بحفاظت نکال کر اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ ایک شخص نے چھلانگ لگائی جو جاں بحق ہوا۔گزشتہ شام لاہور کے پوش علاقے گلبرگ میں ایم ایم عالم روڈ پر واقع15منزلہ پلازہ میں آگ لگنے کا واقعہ رونما ہوا،ریسکیو1122حکام نےآتشزدگی کےحوالےسےابتدائی رپورٹ تیار کر لی۔رپورٹ کے مطابق آگ میزونائیٹ تھرڈفلور پر موجود تاروں کے گچھے میں لگی ،جس نے3کمروں کو لپیٹ میں لے لیا،40 منٹ بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔اس دوران دھواں بھر جانےسےکسی کو کچھ سجھائی نہیں دے رہا تھا،دھوئیں سے گھبراکر عمران نامی شخص نے کھڑکی سے کود کر جان بچانے کی کوشش کی،مگر وہ شدید زخمی ہو گیا،اسے اسپتال منتقل کیاگیا،جہاں وہ دم توڑ گیا،جاں بحق ہونےوالےعمران کی میت اس کے آبائی علاقے ساہیوال روانہ کر دی گئی۔دوسری جانب پلازے کو سیل کرکےپولیس کا پہرہ لگا دیا گیاہےاور کسی کو اندر جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی،وزیراعلیٰ پنجاب نے آتشزدگی کی تحقیقات کی ہدایت کی تھی۔ (س)

Perth Scorchers win Australian cricket league Big Bash title
Horrific traffic accident in Chagai, 7 people killed, 4 injured
Gold exceeded $5,000 for the first time in history.
Supreme Court rules in tenancy case, heirs automatically considered owners after owner's death
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif has approved the establishment of stroke management centers in every district.
The Pakistan Stock Exchange is on a bullish trend, with the 100 index crossing the highest level of 191,000 points for the first time.












