Top Rated Posts ....
Search

Afridi Imran Khan Ke Kiye Huwe Waadon Ka Bharam Na Rakh Sake

Posted By: Akbar on 09-09-2018 | 19:38:48Category: Political Videos, News


اسلام آباد(ویب ڈیسک)وفاقی پولیس کے سینئر افسران نے وزیر مملکت داخلہ شہریار آفریدی کے احکامات کی آڑ میں ایماندار ،تعلیم یافتہ اور اچھی شہرت کے حامل افسران کو تعینات کرنے کی بجائے مبینہ طور پر لاکھوں روپے رشوت کے عوض کرپٹ اور بری شہرت رکھنے والے افسران کو اسلام آباد کے من پسند عہدوں پر تعینات کردیا ہے

جبکہ مرضی کے عہدوں پر تعیناتی کیلئے معاملات طے نہ پانے پر تاحال ایس پی اور ایس ڈی پی اوز کو تبدیل نہیں کیا جا سکا ہے۔چند دن قبل وزیر مملکت داخلہ شہریار آفریدی نے پولیس لائن ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا جہاں انہیں وفاقی پولیس کے سربراہ جان محمد اور ایس ایس پی آپریشن نجیب الرحمن بگوی نے اسلام آباد میں جرائم کی شرح اور سیکورٹی کی صورتحال سمیت اہم معاملات پر بریفنگ دی ۔وزیر مملکت داخلہ نے اسلام آباد پولیس کی کاکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی اسلام آباد جان محمد کو حکم دیا کہ اسلام آباد میں تعینات تمام ایس ڈی پی اوز اور تھانوں کے ایس ایچ اوزکو فوری تبدیل کیا جائے اور ایماندار اور پڑھے لکھے افسران کو تعینات کیا جائے ۔تاہم وفاقی پولیس کے ایس پیز اور ڈی ایس پیز نے میرٹ اور ایمانداری کی بجائے کرپٹ پولیس ملازمین سے مبینہ طور پر لاکھوں روپے لے کر انہیں ان کے من پسند تھانوں میں تعینات کروا دیا ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ تھانہ کھنہ میں ایس ایچ او شپ کیلئے سب انسپکٹر لیاقت علی نے ایس پی انڈسٹریل ایریا کے ریڈر قمر اعجاز سے لاکھوں روپے کے عوض معاملات طے کئے ،سب انسپکٹر عبدالرزاق کو کوہسار میں تعینات کروانے کیلئے اور سب انسپکٹر عالمگیر خان کو تھانہ نون میں تعینات کروانے کیلئے ڈی ایس پی سیکرٹریٹ غلام باقر نے ایس ایس پی اسلام آباد اور ایک ایس پی کے ذریعے تعینات کروایا ۔

اسلام آباد میں بڑے منشیات اور شراب فروشوں کے سہولت کار کے نام سے پہچانے جانے والے سب انسپکٹر اقبال گجر کو20لاکھ کے عوض ایس ایچ او ترنول کی پرکشش سیٹ پر تعینات ہوئے ، کا ر چوروں کی معاونت کرنے والےانیس اکبر کو ایس ایچ او شمس کالونی جبکہ بہارہ کہو کے ایک پراپرٹی مافیا کے سرغنہ کے ساتھ مل کر بنی گالہ کے علاقے میں سرکاری زمین فروخت کر نے اور قبضہ کروا نے کی مد میں کڑوروں روپے وصول کر کے ایک ڈی آئی جی ،ایس ایس پی آپریشن اور ایس پی سٹی عامر نیازی سمیت سینئر افسران کو بھجوانے کا دعوی کرنے والے سب انسپکٹر گلفراز کو ایس ایچ او سہالہ ،ایس پی سٹی عامر نیازی کی سفارش پر جونیئر اور کرپٹ خاتون اے ایس آئی ثمینہ سرور کو ایس ایچ او ویمن تعینات کر دیا گیا ہے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ اس وقت تمام تھانوں میں تعینات کئے گئے ایس ایچ اوز کو لاکھوں روپے کے عوض تعینات کیا گیا ہے، ان میں بعض ایسے سب انسپکٹر بھی ایس ایچ او تعینات کئے گئے ہیں جو انگلش بھی نہیں پڑھ سکتے ان میں ایس ایچ او کوہسار عبدالرزاق ،ایس ایچ او کھنہ لیاقت علی ،ایس ایچ او سہالہ گلفراز ، ایس ایچ او بنی گالہ عاشق ،ایس ایچ او مارگلہ حبیب الرحمن،ایس ایچ او شالیمار ارشد محمود ،ایس ایچ اور ترنول اقبال گجر ،ایس ایچ او شمس کالونی انیس اکبر ،ایس ایچ او گولڑہ ارشد علی ،ایس ایچ او شہزاد ٹاوٗن محمد بشیر شامل ہیں جو دیکھ کر بھی درست انگلش نہیں پڑھ سکتے ہیں ۔ جو وفاقی ماڈل پولیس کی اہلیت اور افسران کی غیر ذمہ داری کا واضع ثبوت ہے ۔(م،ش)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
MM 1 Satellite To Be Launched After

MM 1 Satellite To Be Launched After

Views 240 | 12-05-2024
Good News for Yasmeen Rashid

Good News for Yasmeen Rashid

Views 25 | 17-05-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.