Top Rated Posts ....
Search

Wazir E Azam Imran Khan Dam Funds Muhim

Posted By: Mangu on 09-09-2018 | 19:39:51Category: Political Videos, News


لاہور (ویب ڈیسک) نامور صحافی شاہد نذیر چوہدری نے اپنے ایک تجزیے میں کہا ہے کہ ملک میں ڈیم کی سیاست نے تین بڑے اداروں کو ایک پیج پر لاکھڑا کیا ہے ۔ پاکستان کی تاریخ میں یہ کام پہلی بار ہوا کہ پارلیمان میں حکمرا ن پارٹی کے لیڈر وزیر اعظم عمران خان نے فوج کے ساتھ ساتھ عدلیہ کا بھی اعتمادحاصل کرتے ہوئے بیچ کی انااور ضد کو ختم کردیا ہے اور،

قومی تعمیر کے ایجنڈے کی کال دے دی ہے ۔ اگر وزیر اعظم عمران خان نے چندے اور خیرات سے ڈیم بنا دئےے۔یا ڈیم بنانے کے ساتھ ساتھ اس نے یہ پیسہ توانائی کی دوسری پائیدارٹیکنالوجی میں بھی صرف کرکے بجلی حاصل کرلی تو یہ ناقدین اسکا جواب کیا دیں گے ؟ کیا شرم سے ڈوب مریں گے اور قوم سے معافی مانگیں گے ؟ انہیں یہ بات نہیں بھولنی چاہئے کہ دنیا کے طاقتور ترین ادارے ،تنظیمیں پوری دنیا میں بھوک،پانی،امن ،بیماری اور بے گھر لوگوں کے لئے خیرات اور چندے سے اپنے منصوبے مکمل کرتی ہیں ،اس معاملہ میں اہم بات یہ ہے کہ یہ پیسہ فلاح انسانیت کے کام آتا ہے ،اکٹھا جہاں جہاں سے بھی اور جیسے بھی کیا ہو،پاکستان میں ڈیم نہ بنے تو ملک میں بھوک بیماری امن کا جوالہ مکھی پھٹ پڑے گا اور دنیا ہمیں اس عذاب سے بچانے کے آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک سمیت ساہوکاروں سے مدد مانگنے کی ترغیب دیتی ہے جبکہ پاکستان کے ماہرین اقصادیات کا بھی یہی تقاضا اور دلائل ہیں ۔لیکن اس قرضہ کے عوض پاکستان غیر ملکی قوتوں کا ہی محتاج رہے گا،پابندیوں میں جکڑا رہے گا ،ملک میں اشیائیے صرف کی قیمتوں کا تعین ان بیرونی قوتوں کے دباو پر کرنا پڑے گا،تعلیمی پالیساں ہوں یا میدان صحت میں فلاحی کام کرنے کا منصوبہ،اس کی پالیسیاں بھی غیر ملکی ایجسنیاں ہی بنائیں گی اور ابھی تک ایسا ہی ہورہا ہے ۔جبکہ وزیر اعظم عمران خان اس سارے فساد کو اسکی جڑوں سے اکھاڑنا چاہتے ہیں تو اس کے لئے انہوں نے خود انحصاری سے ملک کے بنیادی بحرانوں کو حل کرنے کے لئے بڑااور بہترین قدم اٹھایا ہے ۔انہوں نے وزیر اعظم ڈیم فنڈ اور چیف جسٹس ڈیم فنڈ کو اکٹھا کرنے کا عندیہ بھی ایسی وجہ سے دیا ہے۔عمران خان ،فوج اور عدلیہ کی ضمانت اووسیز پاکستانیوں کو مل چکی ہے اور یقین کرلینا چاہئے کہ پاکستانی اس کارخیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے اور ان پانچ سالوں میں ہتھیلی پر سرسوں جما ہوا دیکھیں گے۔(س)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
MM 1 Satellite To Be Launched After

MM 1 Satellite To Be Launched After

Views 241 | 12-05-2024
Good News for Yasmeen Rashid

Good News for Yasmeen Rashid

Views 27 | 17-05-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.