Metro Bus Ki Takmeel Service Kab Shuru
Posted By: Ahmed on 09-09-2018 | 19:43:22Category: Political Videos, Newsپشاور(ویب ڈیسک) موسم کی تبدیلی کے باعث پشاور میٹرو منصوبے پر ٹریفک رش سے بچانے کے لئے رات کے اوقات کار میں کام مزید تیز کردیا ہے 28کلو میٹر میٹرو منصوبے میں دسمبرکے آخری ہفتے میں چمکنی سے فردوس تک ابتدائی طور پر سروس شروع کی جا رہی ہے اور ایک مہینے تک شہریوں کو مفت سفر کرایا جائیگا ۔
کنسٹرکشن کمپنیوں نے موجودہ صوبائی حکومت کی روشنی میں پراجیکٹ پر کام مزید تیز کردیا ہے کنسٹرکشن کمپنیوں کی جانب سے اعلیٰ اور بین الاقوامی معیار کے مطابق کام کو جاری رکھنے ہو ئے ہیں ترجمان کے مطابق رات کے اوقات کار میں کام تیزکرنے کا فیصلہ دن کے اوقات کار میں رش سے بچنے کے لئے کیا گیا ہے ۔ چمکنی سے فردوس تک ٹریک کاکام مکمل کیا گیا ہے اوردسمبر کے آخری ہفتے میں آزمائشی بنیادوں پر بس چلائی جائیگی ترجمان کے مطابق بی آر ٹی منصوبے میں جاں بحق ہونے والے مزدور کے لواحقین کو تینوں کمپنیوں کی جانب سے خصوصی معاوضہ پیکج بھی دیا جائے گا ۔ جس کے لئے کنسٹرکشن کمپنیوں نے لائحہ عمل طے کیاہے۔(س)


TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











